یہاں میں آپ کو یہ بتاﺅں گا کہ
آپ کس طرح سے گوگل ایڈسینس کا اکاﺅنٹ حاصل کرسکتے ہیں اور کیسے اپنی ویب
سائٹ سے کمائی کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ گوگل ایڈسینس کا اکاﺅنٹ حاصل کرنے
کے لئے کن کن چیزو ں کا ہونا ضروری ہے ۔
۱۔ سب سے پہلے آپ کی اپنی ایک عدد ویب سائٹ یا بلاگ ہونا چاہئیے ۔اگر تو آپ
کو ویب سائٹ بنانی آتی ہے تو پھر تو آپ کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ایک عدد ڈاٹ
کام یا کوئی اور ڈومین لیں اور کوئی ایک کی ورڈ لے کر اس کے مطابق مواد
اپنی ویب سائٹ میں شامل کریں اور اگر آپ اپنی ڈومین اور ہوسٹنگ نہیں لینا
چاہتے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے انٹرنیٹ پر اس وقت بہت سی ایسی ویب سائٹس
ہیں جو فری میں ڈومین نیم اور ہوسٹنگ مہیا کررہی ہیں ۔ آپ کسی بھی فری والی
سائٹ سے ڈومین اور ہوسٹنگ لیں اور وہاں اپنی ویب سائٹ کو اپ لوڈ کروا
دیں۔اگر آپ کو ویب سائٹ نہیں بنانی آتی تو بھی آپ گوگل ایڈسینس سے کمائی
کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پہ اس وقت ہزاروں لوگ بلاگنگ کے ذریعے کمائی کر رہے
ہیں اور اس وقت کئی ایسی ویب سائٹس ہیں جو آپ کو مفت میں بلاگ بنانے کی
سہولت مہیا کررہی ہیں جن میں سے مشہور بلاگ سپاٹ، ورڈپریس ہیں اس کے علاوہ
ایک پاکستانی ویب سائٹ بھی ہے جس پر آپ چند سیکنڈز میں اپنا مفت بلاگ حاصل
کرسکتے ہیں۔اور بلاگ بنانے کا طریقہ آپ کو گوگل پہ سرچ کرنے سے آسانی سے مل
جائے گا۔
۲۔ اب آتے ہیں دوسرے سٹیپ کی طرف سب سے پہلے تو آپ نے اپنی ایک عدد ویب
سائٹ تیار کرلیں یا کسی فری سائٹ پہ اپنا بلاگ تیار کرلیا۔اب مرحلہ آئے گا
کہ اس ویب سائٹ یا بلاگ میں کس قسم کا مواد رکھا جائے تو اس سلسلہ میں
گزارش کروں گا کہ کوئی ایک موضوع یعنی کی ورڈ لے لیں اور اس کے مطابق مواد
اپنی ویب سائٹ یا بلاگ میں شامل کرتے جائیں اور ایک اور اہم بات ذہن میں
رکھ لیں کہ آپ جو بھی مواد اپنی ویب سائٹ یا بلاگ میں شامل کریں اور انگلش
میں ہونا چاہئیے کیونکہ گوگل اردو زبان میں موجود ویب سائٹس کو گوگل
ایڈسینس کے لئے منظور نہیں کرتا۔اگر تو آپ بلاگ کے ذریعے سے گوگل ایڈسینس
کے اکاﺅنٹ کے لئے اپلائی کرنے جارہے ہیں تو اس کے لئے آپ کے بلاگ میں کم از
کم دس سے پندرہ پوسٹس موجود ہوں اور آپ کا بلاگ 90دن پرانا ہونا چاہیے۔
گوگل ایڈسینس کے اکاﺅنٹ کے اپلائی کرنے کے تقریباً ایک ماہ بعد آپ کو گوگل
ایڈسینس کا اکاﺅنٹ مل جائے گا اور اگر آپ نے اپنا بلاگ ، بلاگ اسپاٹ پہ
بنایا ہوا ہے تو اس کے ذریعہ اپلائی کرنے سے آپ کو ایڈسینس کا اکاﺅنٹ جلدی
مل جائے گا۔
۳۔ تیسری اور اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ گوگل سرچ انڈکس میں
شامل ہو یعنی اگر کوئی گوگل پر سرچ کرے تو آپ کی ویب سائٹ بھی سرچ رزلٹس
میں شامل ہو اگر تو آپ نے بلاگ بنایا ہوا ہے تو پریشانی کی بات نہیں ہے
کیونکہ گوگل بلاگز کو خود ہی انڈکس کرلیتا ہے اس کے علاوہ ڈاٹ کام، ڈاٹ نیٹ
یا دوسری ٹاپ لیول ڈومین نیمز کو بھی گوگل خود بخود اپنے انڈکس میں شامل
کرلیتا ہے۔ لیکن اگر آپ نے اپنی ویب سائٹ کسی مفت کی ہوسٹنگ سرور پہ بنائی
ہوئی ہے تو اس کے لئے آپ کو خود اپنی سائٹ کو گوگل میں شامل کروانا ہوگا جس
کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ https://www.google.com/addurlپہ جاکر اپنی ویب
سائٹ کے مطابق ایک چھوٹا سا فارم فل کر کے گوگل کو ارسال کردیں تو کچھ ہی
دنوں میں آپ کی ویب سائٹ گوگل انڈکس میں شامل ہوجائے گی اس کے علاوہ آپ
انٹرنیٹ پہ موجود مختلف فورمز پہ رجسٹر ہوں اور وہاں پہ اپنی ویب سائٹ کا
تعارف کروائیں اور اپنے سگنیچرز میں بھی اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس شامل
کرلیں اس سے بھی گوگل کچھ ہی دنوں میں آپ کی ویب سائٹ کو اپنے انڈکس میں
شامل کرلے گا۔ |