گوگل انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک
جانا پہچانا نام ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر شخص گوگل کے نام سے
بخوبی واقف ہے ۔ گوگل کو زیادہ تر لوگ ایک سرچ انجن کے طور پر جانتے ہیں۔
لیکن سرچ انجن کے ساتھ ساتھ گوگل کی اور بھی بہت سی سروسز ہیں جن میں سے
ایک گوگل ایڈسینس بھی ہے۔ گوگل ایڈسینس ایک آن لائن ایڈورٹائزمنٹ سسٹم ہے۔
گوگل کا جو آن لائن ایڈورٹائزمنٹ کا نظام ہے اس میں دو سروسز ہیں ایک گوگل
ایڈورڈز اور دوسری گوگل ایڈسینس یہ دونوں تقریباً ایک ہی چیز ہیں۔ ایڈسینس
میں لوگ گوگل سے اشتہارات حاصل کر کے اپنی ویب سائٹس پر لگاتے ہیں اور اپنی
ویب سائٹ سے منافع حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ ایڈورڈز میں مختلف ایڈورٹائزمنٹ
کمپنیاں اور لوگ اپنے اشتہارات گوگل کو دیتے ہیں اور یہ اشتہارات آپ گوگل
ایڈسینس اکاﺅنٹ رکھنے والی ویب سائٹس پہ دیکھتے ہیں۔
گوگل اپنے یوزرز کو پے پر کلک یعنی فی کلک کے حساب سے پیسے ادا کرتا ہے۔ اس
کا طریقہ کار کچھ یوں ہوتا ہے کہ کوئی بھی بندہ یا ایڈورٹائزنگ کمپنی جب
گوگل کو اپنے اشتہارات دیتی ہے تو پھر گوگل وہ اشتہارات کوڈ کے زریعے (وہ
کوڈ جو آپ کو گوگل ایڈسینس کا اکاﺅنٹ حاصل کرنے کے بعد ملتا ہے اپنی ویب
سائٹ میں شامل کرنے کے لئے )آپ کی سائٹ پہ ڈسپلے کرتا ہے۔اور جب کوئی وزیٹر
آپ کی ویب سائٹ پہ آتا ہے تو وہ اشتہارات اس کو نظر آتے ہیں اور اگر ان
اشتہارات میں سے کوئی اشتہار اس کے مطلب کا ہو یعنی اس کی دلچسپی کا ہو تو
وہ اس اشتہار پہ کلک کرتا ہے جس سے گوگل کو بھی اس کا کمیشن مل جاتا ہے اور
آپ کو بھی منافع ہوجاتا ہے۔ |