ہماری ویب اور تمام نئے لکھنے والوں کے لیٔے

ہماری ویب ایک بہترین ویب سائٹ ہے تمام لکھنے والوں کے لیے .. ہماری ویب کی مثال ایسی ہے۔ جیسے صحرا کی تپتی دھوپ میں گھنا سایہ دار درخت ہو.. اور اسی صحرا میں ہماری ویب علم کا وہ دریا اور ذخیرہ بھی ہے جو ہر اُس انسان کی علم کی پیاس کو بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جسے لکھنے سے پڑھنے سے دلچسپی ہو ، لگاؤ ہو،، جسے علم کی تلاش ہو جسے اس گھنی چھاؤں کی تلاش ہو جہاں وہ انسان اس کے سائے تلے بیٹھ کر لکھ سکے پڑھ سکے لوگوں تک اپنی بات اپنی تحریر پہنچا سکے ... ہماری ویب جیسی کوئی اور ویب سائٹ پُری دُنیا میں نہیں ۔اس ویب کی وجہ سے ہر انسان جو لکھنا پسند کرتا ہے پڑھنا پسند کرتا ہے اپنی بات لوگوں تک پونچانا چاہتا ہے ۔۔۔ وہ انسان اس ویب کی وجہ سے اپنی بات لوگوں تک با آسانی پہنچا سکتا ہے ۔یہ بھی ہم سب کے لیے بہت خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے پاس ہماری ویب جیسا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ہماری ویب کی پوری ٹیم کا اور ہر اس شخص کا جس نے ہماری ویب کو یہاں تک پہنچانے میں ہماری ویب کی مدد کی۔اگر آج ہماری ویب نہیں ہوتی تو آج ہم سب ان تمام بہترین تحریرات سے محروم رہتے۔جو آج ہم پڑھ رہے ہیں۔۔اور بہت کچھ سیکھ رہے ہیں ۔۔۔میں یہاں تمام پڑھنے والوں سے اور تمام نئے لکھنے والوں سے درخواست کرونگا ۔کہ جو صرف پڑھتے ہیں وہ لکھنے کی طرف بھی آئیں ۔اور جو کچھ بھی آپ کو اچھا لگتا ہے یا جس بھی ٹاپک پر آپ لکھنا چاہتے ہیں لکھیں ضرور ۔۔لکھنے سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا زندگی کی بہت سی حقیقتیں پڑھنے سے اور لکھنے سے سمجھ آتی ہیں ۔۔اور کچھ حقیقتوں کو سمجھنے کے لیے عملی زندگی میں جانا پڑھتا ہے ۔۔اور جو لوگ نئے ہیں ابھی لکھنا شروع کیا ہے۔میری اُن سے درخواست ہے کہ لکھنا بند مت کیجئے گا ۔چاہے دُنیا کو آپ کی تحریر اچھی لگے یا نہیں اس بات کی پروا مت کیجئے گا۔اگر آپ صرف یہی سوچتے رہے۔ کہ میری تحریر کون پڑھے گا تو یقین مانیئے آپ کبھی بھی اچھا نہیں لکھ سکتے۔ بلا جھجھک لکھیں لیکن۔ تمیز کا دامن ہاتھ سے جانے نہ پائے۔۔کسی کی دل آزاری نہیں ہو ۔کوئی غلط بات نہ ہو ۔۔۔کسی پر تنقید نہ ہو ۔۔۔بس باقی ہر موضوع پر لکھیں جو لکھنا ہے۔۔۔اور اپنے دوستوں کو بھی اس بہترین عادت کی طرف مائل کرائیں اُن کو بھی بتائیں کے وہ بھی لکھ سکتے ہیں ۔اپنی بات اپنی حقیقی کہانی اپنی زِندگی کا سفر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ جس سے لوگوں کو بھی آپ کی وجہ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔۔۔میں تحریر لکھتے وقت صرف اس بات کا خیال رکھتا ہوں۔ اور دعا بھی کرتا ہوں۔ کے میری تحریر سے لوگوں کا بھلا ہو فائدہ ہو لوگوں کو کچھ سیکھنے کو ملے ۔۔میری تحریر سے کسی کو نقصان نہ ہو کسی کی دل آزاری نہ ہو۔۔۔اور میرے لکھنے کا مقصد یہی ہے کہ جو کچھ بھی میں نے سیکھا ہے جو کچھ بھی پڑھا ہے یا پڑھ رہا ہوں۔ اس سے لوگوں کو فائدہ ہو ۔۔۔کچھ نہ کچھ سمجھ سکیں سیکھ سکیں لوگ۔۔۔۔۔ بس اگر آپ کی تحریر کا بھی یہی مقصد ہے۔ تو سمجھیں آپ بلکل صحیح سمت جا رہے ہیں۔۔آگے بڑھتے رہیں ۔۔یاد رکھیئے گا ۔۔۔ زندگی اُلجھن میں پھسا کر ہی سلجھنے کا راستہ دیکھاتی ہے۔۔زِندگی میں کتابوں سے دوستی اور لکھنے کو اپنا ہتھیار بنا لیں ۔۔۔لکھنے کا ہتھیار کبھی مات نہیں ہونے دے گا آپ کو کسی کے ہاتھوں۔ اور آپ کا کی دوست کتاب آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔۔۔اور کتابیں تو انسان کی بہترین دوست ہیں۔ کتابوں جیسا کوئی دوست نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔اللّٰہ پاک آسانیاں پیدا فرمائیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔۔۔۔
 

Shohaib haneef
About the Author: Shohaib haneef Read More Articles by Shohaib haneef: 17 Articles with 50043 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.