کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے

محترم پڑھنے والوں کو میرا آداب ,31 مئی 2018 کا دن اب پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن بن کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئیے لوگوں کے دلوں پر نقش رہے گا کیوں کہ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا آخری دن ہے جو اس ملک پاکستان کے ہر باشعور انسان کے دل کی آواز بھی تھی اور آرزو بھی کس طرح سے اس ملک کی بے بس اور مظلوم عوام نے یہ عرصہ گزارا ہے یہ کوئی ان کے دل سے ہی پوچھے 2013 کے الیکشن کے بعد جب یہ علم ہوا کہ الیکشن میں کس طرح سے دھاندلی ہوئی اور کس طرح سے ن لیگ کے گرے ہوئیے گراف کو تیزی اور فوری طور پر اوپر لایا گیا اور یوں ایک کرپٹ حکومت وجود میں لائی گئی تب سے اس بے بس عوام کومعلوم ہوگیا کہ یہ ن لیگ اصل میں ہے کیا اور پہر وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ اس حکومت نے خود ہی یہ بات ثابت بھی کردی کہ یہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئیے اقتدار میں نہیں آئی بلکہ اپنے ساتھیوں اپنے ہل وعیال اور اپنے آقاؤں کی فلاح و بہبود کے لئیے اقتدار میں آئی ہے پچھلے پانچ سالوں کی کارکردگی کو اپنے ذہن کے کمپیوٹر پر دوڑائیے تو معلوم ہوجائے گا کہ انہوں نے کیا کیا کارنامے انجام دئیے ہیں آج بھی اس ملک کے بیشتر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں اگر آپ ان پانچ سالوں میں ہونے والےملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے جلسوں کی فوٹیج دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کے بھائی نے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے کتنے بڑے بڑے دعوے کئیے لیکن نہ تو اس ملک سے اندھیرے دور ہوئے نہ کوئی وعدہ پورا ہوا آج بھی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پانی کی قلت کا معاملہ شدید بہران کا شکار ہے ملک میں آج بھی لوگ کئی شہروں میں مظہرے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں یہ ہے ان کی کارکردگی اس کے علاوہ ان پانچ سالوں میں مہنگائی کا جو طوفان برپا کیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے حکومت تو چلی گئی لیکن کئی منصوبے نامکمل چھوڑ گئی ہے جس کی وجہ سے عوام میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ حکومت اپنی مدت پوری کرلینے پر خوش نظر آتی ہے لیکن اب اپنی کارکردگی پر تبصرے اور وضہتیں دینے سے کوئی میڈل یا شاباشی کے تمغے تو ملنے سے رہے اور تو اور ایسے ایسے لوگوں کو نوازا گیا جن کو صحیح مواقع پر صحیح بات تک کرنا نہیں آتی جن کے الفاظوں کا چناؤ اتنا غیر مہذب ہوتا تھا کہ ان کو کسی عہدہ پر دیکھ کر سوائے شرمندگی کے کبھی کچھ اور محسوس ہی نہیں ہوا ارے یار کچھ تو خدا کا خوف کریں آپ ایک مہذب اسلامی فلاحی ریاست پاکستان کی حکومت وقت کے (Selected) ممبر ہیں کم از کم اپنا نہیں تو اپنی شناخت کا تو احترام کریں کیوں کہ پاکستان آپ سے نہیں ہے بلکہ آپ پاکستان سے ہیں .

بحر حال پانچ سال کا عرصہ گزر ہی گیا یہ پانچ سال کئی سالوں کے برابرتھے اور اب ہمیں ان پانچ سالوں کو ایک برا خواب سمجھ کر بھول جانا چہئیے اور اب آگے کی طرف دیکھنا چہئیے کیوں کہ اب پہر الیکشن کا وقت قریب ہے اور پہر ایسا نہ ہو کہ کوئی اور کرپٹ حکومت ہم پر مسلط ہوجائے اس لئیے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی بجائے ووٹر کی عزت کرو کے نعرے پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اب ہمیں ایسی حکومت کو منتخب کرنا ہوگا جو اس ملک کو واقعی ایک فلاحی و اسلامی ریاست بنانے میں کامیاب ہوسکے جو اس ملک میں موجود اس وقت کے بڑے بڑے اور گھمبیر مسائل کا نہ صرف سامنا کرسکے بلکہ اس کو حل کرکے یہاں کی عوام کو رلیف فرہم کرے لاقانونیت ظلم و بربریت اور وڈیرہ شہی کا خاتمہ کرسکے اور انصاف کی فوری فرہمی کو یقینی بنائے اور یہ سب کچھ ہمارے یعنی عوام کے ہاتھ میں ہے اور میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ اگر اس ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت یا کوئی بھی شخص آپ کو ان تمام معاملات کو ہل کرتا ہوا نظر نہیں آتا اور اس ملک کی باگ دوڑ صحییح انداز میں سنبھالنے کی استطاعت کسی جماعت میں نظر نہیں آتی تو پہر ووٹ کی امانت آپ اپنے پاس ہی رکھیں کیوں کہ غلط لوگ یا جماعت منتخب ہوکر اگر اقتدار میں آجاتے ہیں اور ان کو منتخب کرنے میں آپ کا ووٹ بھی شامل ہے تو پہر بروز قیامت آپ بھی جوابدہ ہوںگے اس لئیے ووٹ کا استعمال صحیح کرنا نہ صرف دنیاوی بلکہ شرعی طور پر بھی بہت ضروری ہے کیوں کہ پاکستان بننے سے لیکر اج تک کوئی بھی ایسا شخص یا جماعت نظر نہیں آتی جو عہدےکا حلف لیتے وقت جن باتوں پر حلف لیا جاتا ہے ان پر عمل درآمد کیا ہو بس حلف لیا اور اپنی ڈیوٹی پر لگ گئے کون ووٹر کہا ں کی عوام اور کہاں کے مسائل لہذہ خدارا اب یہ سب کچھ ہماری ذمہ داری ہے اگر اس ملک کو صحیح سمت کی طرف آگے لیکر جانا ہے اور اس ملک کو ایک صحیح اسلامی و فلاحی ملک بنانا ہے تو اس میں بڑی محنت کرنا ہوگی ہمیں اپنی سی کوشش کرنا ہوگی اور یہ عوام ہی ہیں جو اپنے قیمتی ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اس ملک کے لئیے کوئی اچھا حکمران منتخب کرسکتے ہیں اس کے بعد یہ معاملہ اس باری تعالی کے سپرد کرنا ہوگا کیوں کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اور اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے اور وہ ہی سب فیصلے صحیح کرنے والا ہے اور بیشک وہ اپنے بندوں کے لئیے وہ ہی کرتا ہے جس میں ان کی بہتری ہو تی ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں اس ملک اور اس کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئیے کوئی سچا اور مخلص حکمران عطا فرمائے آمین بجاالنبی الامین.

محمد یوسف راهی
About the Author: محمد یوسف راهی Read More Articles by محمد یوسف راهی: 112 Articles with 77153 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.