لکھاری لوگ

جنرل سیکرٹری آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن
ڈسکہ سیالکوٹ

گزشتہ دنوں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نامزد عہدیدران کو ایوان وزیر اعلیٰ 8کلب میں پنجاب حکومت کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جناب محمد علی میاں اور صدر محفل جناب زبیراحمد انصاری صاحب جو جنرل سیکرٹری ہیں پاکستان مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ کے اور اپوا کے نام سے پہچانے جانے والے اس اہل قلم کے خوبصورت گلدستے کی سرپرستی بھی فرماتے ہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت نائب صدر اپوا حافظ محمد زاہد صاحب کے حصے آئی اور نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کا شرف میڈیا کوآرڈینیٹر اپوا محمدامین رضا صاحب کو حاصل ہوا جنہوں نے پورے قلب وسوز سے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جس کا اثر کچھ یوں ہوا کہ سرپرست اعلیٰ اپوا جناب زبیر احمد انصاری صاحب نے کمال مہربانی کرتے ہوئے موقع پر ہی اپنی طرف سے امین رضا صاحب کیلئے عمرہ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہا کہ آپ یہاں کیوں ترس رہے ہین جائیں اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے دربار میں حاضری دے کر آئیں اور یوں امین رضا صاحب کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے زبیر احمد انصاری صاحب نے اپنے لئے زخیرہ آخرت کرلیا اپنے صدارتی خطبہ میں زبیرصاحب نے کہا کہ اہل قلم حضرات بہت حساس ہوتے ہیں حالات کی زرا سی سردی گرمی بھی ان پر اپنی شدت سے اثر انداز ہوتی ہے اور یوں یہ لوگ اپنی طبیعت کے حساس پن کی وجہ سے فکر کے گھوڑے دوڑاتے ہوئے آنے والے کل کی خبر لے آتے ہیں لکھاری حضرات کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں ذاتی طور پر معاشی اعتبار سے مضبوط نہ ہونے کے باوجود بھی یہ لوگ ملک وقوم کی رہنمائی اپنی ذات سے لاتعلق ہوکر پوری جاں سوزی سے ادا کرتے ہیں کیونکہ یہی اہل دل کا شیوہ ہوتا ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی محمد علی میاں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں حکومت کے غلط کاموں پر تنقید کی جاتی ہے وہیں پر ن لیگ حکومت کے اچھے کاموں کو بھی اہل قلم کو اپنے کالموں کی زینت بنانا چاہئے ہماری حکومت کے گزارے پانچ سال آپ کے سامنے ہیں آپ اس پر غیر جانبدار ہوکر کھل کر لکھیں میں ذاتی طور پراس بات کو کچھ یوں سمجھتا ہوں کہ ایک سچا کھرا صحافی اور کالم نگار حکومتی اور درباری تقریبات اور انعامات سے دانستہ دور رہتا ہے مبادہ اس پر درباری صحافی یا کالم نگار کا لیبل نہ لگ جائے مگر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں اپنی پر مغز گفتگو سے ن لیگ حکومت کا ویژن اچھے انداز میں پیش کرتے ہوئے درباری صحافت کے نیگٹیو ویزن کے تاثر کو کم کرنے میں کامیاب رہے ان کا ماننا تھا کہ صحافی اور کالم نگار ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں ہم اس پر ماضی میں بھی ایکشن لیتے رہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور یقینا مثبت سوچ رکھنے والے صحافیوں کو سراہتے رہیں گے چاہے وہ ہمارے خلاف ہی کیوں نہ لکھیں تقریب کے آخر میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو پنجاب حکومت کی طرف سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا جن میں صدر جناب میں غلام غوث، سینئر نائب صدر ایم ایم علی، نایب صدر حافظ محمد زاہد، جنرل سیکرٹری ندیم ملک (خاکسار)سیکرٹری کوآرڈینیٹر عرفان چوہدری ، صدر اقلیتی ونگ کرامت مسیح ، سینئر کالم نگار رشید فراز، ترجمان اپوا طاہر درانی ، میڈیا کوآرڈینیٹر محمدامین رضا، پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان شامل رہے خواتین ونگ کی صدر محترمہ ناہید نیازی، سینئر نائب صدر عمارہ کنول، جنرل سیکرٹری فاطمہ شیروانی، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر زنیرہ اکرام، نبیلہ اکبر اور فلک زاہد شامل تھیں ۔ایسی تقریبات یقینا کسی بھی حکومت کے پازیٹیو اور سافٹ امیج کو بہتر کرنے میں معاون ہوتی ہیں ن لیگ کی پنجاب حکومت نے بلا مبالغہ اپنی گزرے پانچ سالوں میں جہاں بہت غلطیاں بھی کیں وہیں پر بہت اچھے عوامی میگا پراجیکٹ بھی مکمل کئے جن میں سرفہرست میٹرو اور اورنج ٹرین لوڈ شیڈنگ پر کنٹرول اور امن عامہ کی صورتحال کو بہتر کیا اور یوں عوامی فلاحی ویژن کو کسی حد تک ڈلیور کرنے میں کامیاب رہے-

Nadeem Malik
About the Author: Nadeem Malik Read More Articles by Nadeem Malik: 3 Articles with 3497 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.