اسد کینیڈا سے طویل عرصہ کے بعد واپس پاکستان گیا۔اس کے
سارے اہل خانہ کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔ وہ پاکستان پہنچا تو ہر بازار ،ہر
قابل دید مقام کو دیکھنا چاہتا تھا ۔آج اندرون شہر پھرتے ہوئے نماز کا وقت
ہوا تو وہ ایک قریبی مسجد میں داخل ہوا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد تمام نمازی
ایک دوسرے نمازی کو دیکھ کر بڑبڑا رہے تھے ۔ پوچھنے پر پتا چلا کہ وہ دوسرے
مسلک سے تعلق رکھتا ہے ۔اسد نے حیرت سے پوچھا:
"کیا مسجدیں بھی مسلک سے متعلق ہوتی ہیں؟
اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا ۔وقت ملے تو سوچئے گا ضرور ۔
|