عید پر گداگروں کی کھیپ

قارئین ویسے تو شہروں میں گدا گر کم تعداد میں نہیں ہوتے ہیں۔مگر عید کے دنوں میں ان کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔مسجددوں اور عید گاہوں کے باہر انہوں نے مختلف قسم کی آوازیں لگائی ہوتی ہیں کہ اﷲ کے نام پر کچھ دے دیں اور ان میں اکثر نوجوان مرد ،عورتیں ہوتی ہیں۔یہ لوگ معذور لوگوں کا بھی حق مارتے ہیں۔ سارا دن یہ سین لگے رہتے ہیں کبھی کوئی فقیر آرہا ہے اور بعض اوقات کوئی خواجہ سراوئں کا گروہ آرہا ہے میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میرے دروازے میں جو سائل آئے اس کو خالی ہاتھ واپس نہ کروں جو حسب توفیق ہو اس کو خوش کر دوں چونکہ اسلام میں بھیک ماگناسخت منع ہے مگر یہ لوگ اپنے ہاتھ سے ردزی کمانا عار محسوس کرتے ہیں ہمارے پیارے مدنی آقاﷺ کی احادیث مبارکہ ہے جس کا ترجمعہ یہ ہے کہ حلال رززی کمانے والا اﷲ پاک کا دوست ہوتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ سے روایت ہے کہ رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا،،تم میں سے ایک شخص لکڑی کا گٹھا اپنی پیٹھ پر لاد کر لاتا اور اسے بیچ کر گزارا کرتا ہے یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی سے سوال کرے وہ اسے دے یا انکار کرے ایک اورموقع پر آقادو جہاں سرورکائناتﷺ نے ارشاد فرمایاآدمی ہمیشہ لوگوں سے سوال کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ کے سامنے اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پرکچھ گوشت نہ ہو گا (بحوالہ۔بخاری مسلم)اسلام ہمیشہ محنت کی روزی پر زور دیتا ہے آپ لوگ روزانہ دیکھتے ہیں بازاروں میں،شارعوں اور خاص کر بزرگوں کے مزاروں کے باہربھکاری لوگوں نے ڈیرے جمائے ہوتے ہیں اورصحت مند،ہٹے کٹے جوان مرد اورعورتیں لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں اورانھوں نے اپنا ذریعہ معاش بنایا ہوا ہے یہ معزورلوگوں کا بھی حق مارتے ہیں اکثر ان میں سے چند گروہ جاسوسی بھی کرتے ہیں اور ڈیلی بیس پرہزاروں کے حساب سے یہ شہریوں سے پیسے بٹورتے ہیں اگرآپ غلطی سے ان کی جھونپڑیوں یامحلوں میں چلے جائیں تو آپ کو ضروریات زندگی کی ہر چیز ملے گی باقاعدہ ان کے بینک اکاؤنٹس ہیں اورہر روز یہ بھاری تعداد میں بینک میں رقم جمع کراتے ہیں یہ لوگ ہاتھ سے روزی کمانا شرم محسوس کرتے ہیں اسلام میں بلا ضرورت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا سخت منع ہے سرو ر کائنات رحمت دو عالمﷺ کا فرمان مبارک ہے ،،جس نے محض مال جمع کرنے کی نیت سے لوگوں سے سوال کیا تو وہ انگارے جمع کررہا ہے اب چاہے وہ زیادہ جمع کرے یا کم کرے ،،اسلام بنیادی طور پر کسب حلال کو ضروری قرار دیتا ہے خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بے کار اور مست پڑے رہنے والوں سے بہت ناراضگی کا اظہار فرماتے تھے اور آپ رضی اﷲ تعالیٰ فر ماتے تھے کہ کوئی شخص حلال روزی سے دور رہ کر گھر میں نہ بیٹھے اور اﷲ سے دعا کرے کہ اﷲ مجھے حلال طریقے سے روزی کمانے کی توفیق عطا فرمائے۔اسلام ہمیشہ محنت کی روزی پر زور دیتا ہے ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ اگر کوئی شخص پودا لگاتا ہے یا اپنی کھیتی میں بیج بوتا ہے اور پھر اس کا پھل کوئی انسان ،پرندہ،چوپائیہ کھاتا ہے تو یہ بھی اس کا صدقہ خیرات ہے اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے جو شخص شام کو مزدوری کر کے تھکا ہوا آتا ہے وہ اس حالت میں رات گزارتا ہے تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر اجتماعی کوشش کرنی ہے اورجو لوگ حقیقی ضرورت مند ہیں ان کی مدد کرنی چاہئے اور ہمیشہ کے لیے اس کا معاشرے سے خاتمہ کرنا ہو گا تاکہ امت مسلمہ کی عزت و عظمت کا تحفظ برقرار رکھا جائے اور ہمیشہ کے لیے گداگری کا خاتمہ کیا جائے اور اﷲ پاک پوری امت مسلمہ کو ہدایت نصیب فرمائے کہ وہ گداگری کی اس بری رسم کو درست اقدامات کے ذریعے سے نمٹا سکیں آمین۔۔۔۔اﷲ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Malik Nazir
About the Author: Malik Nazir Read More Articles by Malik Nazir: 159 Articles with 135973 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.