جس طبقے نے ہمارے سینما کا ریوائیول کرنا ہے ،
وہ آج کل اپنے سروائیول "بقا" میں مصروف ہے،
مطلب انٹرٹینمنٹ خالی پیٹ ،
بناء بجلی پانی اوربنیادی ضروریات کے ہو ہی نہیں سکتا،
عوام صبح سے شام تک دو وقت پیٹ بھرنے کی کوشش کے علاوہ،
بنیادی ضروریات کے حصول کے لئے خوار ہو رہی ہے،
نلوں میں پانی نہیں تو ٹینکر کے لئے خوار ،
چھ چھ گھنٹے لائٹ نہیں ،
ڈیفینس ویو جیسے علاقے میں جہاں
۱۲۰گز کا پلاٹ سوا کروڑ کا ہے،
وہاں کا مڈل کلاس بندہ آفس سے آنے کے بعد ،
شلوار اور ٹی شرٹ پہنے !
نو سے بارہ یونین کے دفترپر یا پانی کے ٹینکر کے لئےخوار ہورہا ہے،
اس کے لئے سب سے اہم یہ نو سے بارہ کا شو ہے،
کیا وہ سینما کے ریوائیول کے لئےفلم دیکنھے جا سکتا ہے؟
پہلے بنیادی ضروریات کی فراہمی کی کوشش کریں،
پھر سینما ریوائیو ل کی، |