نام کتاب: بلاوا(سفر نامہ حج)

مصنف: سید طارق جاوید مشہدی
زیرِ تبصرہ کتاب دراصل مصنف کے سفرِ حج کی روداد ہے۔ سید طارق جاوید مشہدی کو حجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی، لہٰذا مصنف نے کتاب میں اپنے سفر کے تاثرات و احوال قلمبند کرنا شروع کئے۔ حاجی کیمپ سے تربیتی پروگرام اور انجکشن وغیرہ کے مراحل سر کر لینے کے بعد عزیزواقارب سے میل ملاپ اور روانگی کے بعد بڑے دلپذیر انداز میں فلائٹ یعنی پی آئی اے کی کارکردگی کا ذکر کیا گیا ہے اور جب جدہ ایئرپورٹ فلائٹ رکی تو مصنف کے احساسات و جذبات کی بھرپور ترجمانی ملتی ہے۔ "مکہ میرے سامنے تھا" اِس مضمون میں سرشاری و سرمستی کی کیفیت بخوبی عیاں ہے۔ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مصنف نے جہاں قیام کیا۔ "حرم کعبہ" اور "بیت اللہ میرے سامنے تھا" میں دعائیہ تاثرات نمایاں ہیں۔ جن مقامات اور تبرکات کی زیارت کی، جُستہ جُستہ اُن کا ذکر معلوماتی انداز میں کیا گیا ہے۔ آبِ زم زم کے پانی سے کینسر کے علاج کی معلومات بہم پہنچائی گئیں اور ساتھ ہی حضرت بی بی ہاجرہ جو پانی کی تلاش میں سرگرداں تھیں ان کا ذکرعقیدت و احترام سے کیا گیا ہے۔ صفاء و مروہ اور مولد رسولﷺ کے بعد ابو جہل اور ابولہب کے گھر اور ان کے انجام کا ذکرہے۔

غارِ ثورسے منیٰ روانگی، عرفات، وقوفِ عرفہ، مسجد جمعہ، مسجدِ نمرہ، مسجدِ قباء اور دیگر مساجد کی بھی مرقع کشی ملتی ہے۔ مختلف مقامات کے ذکر کے بعد وہاں پیش آنے والے کچھ واقعات جیسے ٹیکسی ڈرائیور کی بلیک میلنگ، منافع خور ٹیکسی ڈرائیور، حج کی "ٹنڈ"، کنکریاں مارنے کا شاندار انتظام، منیٰ میں نماز کی ادائیگی، منیٰ میں آذانِ عصر اور روانگی۔ زم زم کے کین بھرنا، غیر ملکیوں سے ملاقات، حرم شریف میں جیب کترے، گم ہونے والے حاجی، گُم شدہ اشیاء کا دفتر، مکہ مکرمہ کے کھانے، طوافِ وداع، مسجدِ نبویﷺ کے مینار، اسکی خوبصورتی اور مختصر تاریخ گویا کوئی بھی چھوٹا سا واقعہ اور منظر مصنف کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہا۔ جنت البقیع ہو یا حجراتِ اُمہات المومنین، محرابِ نبویﷺ اور منبر نبویﷺ، روزہِ رسولﷺ پر حاضری مصنف کے تاثرات و احساسات کی بھرپور عکاسی کتاب میں نمایاں ہے۔ سونے کی مارکیٹ میں جانے کی سرگزشت ہو یا کھجوریں خریدنے کا تذکرہ مزے لے لے کر بیان کیا گیا ہے۔ شہرِ نبویﷺ کی آخری شب کے ذکر سے لے کر جدہ ایئرپورٹ سے پاکستان روانگی اور اپنے شہر ملتان آمد کے بعد مصنف اگلا بلاوا کی امید میں ہے۔ یہ کتاب ہر قسم کے مسلکی اختلافات سے پاک حج اور عمرہ زائرین اور سفر نامہ پڑھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین کتاب ہے ۔

کتاب کے ضمیمہ میں شامل مضمون حکومت حجاز کے تین دور ترکی، شریفی، سعودی کے عنوان سے شامل کیا گیا ہے جو مصنف کے دادا سید محمد شریف گھڑیالوی مرحوم کی تحریر کردہ ہے۔ یہ ایک معلوماتی مضمون ہے۔ سیاق و سباق، مضمون اور اسلوب گویا مجموعی طور پر یہ ایک بہترین کاوش ہے۔ ٹائٹل عمدہ اورطباعت میعاری ہے۔ کتاب کی قیمت بمعہ خرچہ ڈاک روپے۔450

کتاب کا نام : بلاوا
سفر نامہ عمرہ و حج
حج و عمرہ زائرین اورعام قارئین کے لیے بہترین تحفہ
Rs. 450 قیمت پلس ہوم ڈلیوری
03017460218واٹس اپ یا میسج کریں
[email protected]ای میل کریں

Tariq Javed Mashhadi
About the Author: Tariq Javed Mashhadi Read More Articles by Tariq Javed Mashhadi: 24 Articles with 23855 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.