ووٹ ڈالنے کا فرسودہ طریقہ

ہمارے ملک میں نادرا ایک ایسا ادارہ ہے جس سے ملک کے ہر شہری کی شناخت سیکنڈوں میں ہو جاتی ہے۔ شناختی کارڈ نمبر سے کسی بھی شخص کی مکمل تفصیل لمحوں میں نظروں کے سامنے آجاتی ہے۔

پھر کیا وجہ ہے کہ ابھی تک ہمارے ملک میں ابھی تک ووٹ ڈالنے کا فرسودہ نظام رائج ہے جس سے پیسہ کا ضیاع ہورہا ہے۔ آج صرف شناختی کارڈ سے موبائل کے توسط سے گھر بیٹھے ووٹ ڈالا جاسکتا ہے جس میں کوئی ہیراپھیری کا امکان بھی نا ہونے کے برابر رہ جاتا ہے-

کوئی ذمہ دار اس بات پر توجہ کیوں نہیں دیتا کہ ووٹ ڈالنے کے نظام کوتبدیل کیا جائے۔ اور شناختی کارڈ نمبر سے گھر بیٹھے ویبسائٹ پر ووٹ ڈالا جائے۔ حالیہ مثال ہمارے سامنے ہے کہ چیف جسٹس نے ڈیم بنانے کے لئے اکاؤنٹ کھولا، اور اس کا نتینجہ ویب سائٹ پر ہر لمحہ اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح ووٹنگ کا نتیجہ ہمارے سامنے بہت جلد سامنے آسکتا ہے۔

پھر کیا وجہ ہے کہ اتنا پیسا ووٹنگ کے پرانے گھسے پٹے سسٹم پر خرچ کیا جارہا ہے۔ اگر ایسے نظام کا خاتمہ کیا جائے تو بلا وجہ کا خرچ ملک پر نہ پڑے۔

موبائل اتنا جدید ہوتا جارہا ہے اور ہر شہری کے پاس موجود ہے ، ارباب اختیار سے گذارش ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے یہ نظام ختم کر کے نیا موبائل پر ووٹ ڈالنے کا ویب سائٹ پرنظام متعارف کرایا جائے۔ ملک کے انجینئرز سے بھی درخواست ہے کہ ایسا سسٹم حکومت کو متعارف کرائیں جس سے وقت اور پیسہ کا ضیاع نہ ہو۔

ABDUL RAZZAQ
About the Author: ABDUL RAZZAQ Read More Articles by ABDUL RAZZAQ: 16 Articles with 10408 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.