ایک نظر پاکستان الیکشن ٢٠١٨ پر

٢٥ جولائی ٢٠١٨ کو پاکستان میں عام انتخابات ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی اور صوبائی سطح پے بھی ہر صوبے سے اچھی کامیابی حاصل کی.دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی ک الزامات لگاۓ گئے اور کچھ نے تو باقاعدہ طور پر الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے.اگر دوسری طرف نظر ڈالی جائے تو یورپی اور بھارتی مبصرین کے مطابق الیکشن شفاف تھے کچھ نظامی مسائل تھے اور کوئٹہ میں کچھ حالات خراب بھی ہوے لیکن پاکستانی قوم کے جذبوں کی داد دیتے ہوے ان کا کہنا تھا کے الیکشن میں دھاندلی جیسی کوئی چیز نہیں ہوئی اور یہ الیکشن ٢٠١٣ سے بہتر تھے.

پی ٹی آئی پر اگر دیکھا جائے تو عوام کے توقعات کا ہی اتنا دباؤ ہے کے انکو ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنا ہو گا کیوں کے ہم نے اس جماعت کو تبدیلی کی وجہ سے ہی الیکٹ کیا ہے.اب ایسے میں اگر سیاسی ماحول ہی خراب ہو گا تو کوئی کچھ کام نہیں کر سکے گا اور حقیقی طور پر الیکشن کو نہ ماننا جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہو گا اور جب پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے معاملے میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے تو ایسا کرنا مناسب نہیں ہے.

اور ایک اہم بات کے آپکا کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اپس میں نہ لڑیں اور سوشل میڈیا پر کوئی خبر اگے پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں یاد رکھیں صرف ووٹ ڈالنے سے اپ کا کام ختم نہیں ہوا.عمران خان حکومتی سطح پے تو تبدیلی لے اے گا لیکن ہمیں بھی تبدیل ہونا ہو گا ہماری قومی ذمداری ختم نہیں بلکے اب شروع ہوئی ہے (پاکستان زندآباد).

Talha Wajid
About the Author: Talha Wajid Read More Articles by Talha Wajid: 29 Articles with 57303 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.