خوشی کا کیا راز ہے مختلف لوگوں کی مُختلف تحقیق ہے
کُچھ کا خیال ہے یہ دوسروں کو دینے کا نام ہے اور کسی کے نزدیک کوی پسندیدہ
چیز کا حصول ہو گا یہ بھی سُنا ہے کہ یہ وہاں نہیں ہوتی جہاں ہم ڈھونڈ رہے
ہوتے ہیں
میرا خیال ہے اگر آپ ارادہ کر لیں تو یہ اُسی لمحہ آ موجود ہوتی ہے اور
رستہ بن جاتا ہے
صرف ایک مثبت خیال آپ کی کایا پلٹ سکتا ہے اور ایک منفی خیال آپ کو اُداس
وادی میں لے آتا ہے
آپ خیال کی طاقت سے بہت کُچھ کر سکتے ہیں اور یہ خیال ہی ہے جو آپ کو روک
رہا ہے ایک بزرگ کا قول ہے انسان کو حالات نہیں خیالات پریشان کرتے ہیں
میں خیال ہوں کسی اور کا
مُجھے سوچتا کوی اور ہے
اور تم چاہ بھی نہیں سکتے اللّلہ کے چاہے بغیر
|