جو جان کی امان چاہتے ہو تو لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو

ہندوستان میں اقلیتی برادری کو دن بہ دن نشانہ بنایا جارہا ہے چاہے وہ آبادی کی مناسبت سے اقلیتی ہو یا حق اور انصاف پر چلنے والے امن و انصاف پسند برادری ہو اقلیت میں ہی ہیں کیونکہ ایسے بہت کم گنے چنے افراد ہیں جو ملک کے امن و سلامتی کیلئے عوامی یکجہتی کیلئے ہمہ وقت فکرمند ہیں، ملک کے کسی بھی شعبہ کو اگر دیکھا جائے تو وہ شعبہ اس وقت کی حکومت کے اشارہ پر چلتا ہے یا پھر اسکے دباؤ میں ہوتا ہے، کہنے کو تو ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے۔ لیکن گزشتہ کہی دہائیوں سے جو ظلم اقلیتی برادری پر کیا جارہا ہے وہ ظاہری طور پر ہو یا خفیا ہو انکے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے، جسکا سب سے زیادہ شکار ہندوستان کے مسلمان ہوئے ہیں، کانگریس کے دور اقتدار میں انہیں صرف خوبصورت خوب دیکھأے گئے، اور انکا استعمال کیا گیا۔ اسکے پیچھے منصوبہ بند سازش ہے ہندوستان میں مسلمانوں کو کس طرح کمزور کیا جأے تعلمی معاشی، سیاسی، میدان ہو ہر لحاظ سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا، بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سنگھیوں نے کھل کر دہشتگردی شروع کردی اور اسکے پیچھے موجودہ حکومت کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے بلا جھجک تشدد کیا جارہا ہے، جو لوگ آج اقتدار میں ہے وہ کوئی عام سیاسی جماعت کے لوگ نہیں ہے یہ سنگھی تنظیموں کے رہنماء ہے جو اس ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں کئی معصوم جانوں کا لہو بہایا ہے،ان میں اکثر گجرات فسادات کے مجرم ہیں، اسی کے ساتھ ملک کے جمہوری نظام کو ختم کرنے کیلئے انکی تنظیمیں کئی دہائیوں سے کام کررہی ہیں، یہ لوگ سسٹم کو چلا رہے ہیں، اپنے اقتدار و منصب کا غلط فأیدہ اٹھا رہے ہے اور ان گنے چنے انصاف پسند افراد کو ٹارگیٹ کر رہے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو درہم برہم ہونے سے روکنا چاہتے ہے، جیسے عدالتوں میں مظلوموں کو برسوں تک انصاف نہ ملنا، بے گناہ ایماندار ہیمنت کرکرے جیسے کو جان سے مارنا اور اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دینا، گوری لنکش جیسی ایماندار صحافی کا انکونٹر کرنا، یہاں تک کے جو بھی اگر ملک کی جمہوریت کی حفاظت کیلئے آواز بلند کرنے کی کوشش کرتا ہیں ایسے افراد کو جھوٹے الزامات میں جیلوں میں قید کردیا جاتا ہے، صحافت جسے جمہوریت کا تیسرا ستون کہاں جاتا ہے،ملک کے ایسے شعبہ کو بھی ٹارگیٹ کیا جاتا ہیں جسکا کام سچائی عوام تک پہنچانا ہے، جو حکومت کے غلط فیصلوں پر حکومت کو متوجہ کرتی ہیں ایسے ادارے کو بھی پوری طرح سے خریدا اور بیچا جاتا ہے، اور مٹھی بھر انصاف پسند بباک صحافیوں پر دباؤ بنایا جاتا ہے اور انہیں اپنے منصب سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جاتا ہیں یا پھر ان کا کام تمام کردیا جاتا ہے،یہ ملک کے جمہوری نظام کیلئے خطرہ کی علامت ہے، سنگھیوں نے اس ملک میں ایسی تنظیمیں تیار کرلی ہے جو وقت آنے پر ایمرجنسی کا نفاذ کر کے حکومت کا تختہ الٹ کرنے کیلۓ تیار بیٹھے ہیں، آج ملک کی عوام کو ضرورت اس بات کی ہے کے وہ قومی یکجہتی آپسی بھائی چارگی کو بڑھاوا دے کر ان دہشت گرد عناصر کو دو ٹوک جواب دے ایسے لیڈروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کیلئے سڑکوں پر آئے جو لیڈران معصوم بچوں کے لاشوں پر کرساں سجا کر بیٹھے ہوئے ہیں، جو خون کی ہولی کھیل کرسیاست کر رہے ہیں، مسلمانوں کو چاہیے کے اپنی قیادت کو مضبوط کریں اپنی ایمانی غیرت کو جگائیں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے اپنی قوم کے اندر بیداری پیدا کریں، ورنہ وہ دن دور نہیں کے یہ خون خوار درندے بھوکے بھیڑیوں کی طرح ٹوٹ پڑے۔

ZULQARNAIN AHMAD
About the Author: ZULQARNAIN AHMAD Read More Articles by ZULQARNAIN AHMAD : 9 Articles with 17499 views Freelance journalist.. View More