انسان سوتے جاگتے ہر لمحے سوچتا ہے اور اس سوچ کے دریا کا
بہاو جاری و ساری رہتا ہے۔اس دریا کے آگے بند باندھنا سخت مشکل ہے۔لیکن ایک
طریقہ ہے کہ اگر کاغذ اور قلم لے کر بیٹھ جائیں اور لکھنا شروع کر دیں۔جو
دماغ میں آئے لکھتے چلے جائیں تو اس مشق کے نتیجے میں ایک وقت آئے گا جب آپ
کی سوچ میں نکھار آنے لگے گا۔
اب یہ وقت ہے جب آپ اپنے ذہن کو کسی خاص نکتے یا موضوع کی طرف موڑ سکتے ہیں
اور آپ کا ذہن آپ کو حیران کن نتائج دے گا ۔نہ صرف آپ کی سوچ ایک نکتے پر
مرکوز ہو سکے گی بلکہ آپکی الجھنوں کا حل بھی سامنے آئے گا۔
توجہ کے ارتکاز کے لیے میں نےاس مشق کو ازحد مفید پایا ہے۔
|