درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے

صحیح مسلم میں آتا ہے کہ درخت اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے.
پودے ہماری زمین کے لیے کتنی اہمیت کے حامل ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے بیج سے لے کر اس کی سوکھی لکڑی تک کارآمد ہے.
ایک درخت کے چند فوائد یہ ہیں کہ
ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنا اور ہمیں آکسیجن مہیا کرنا.
حرارت میں کمی لانا اور ماحول کو آلودگی سے بچانا.
ہماری خوراک کا اہم ذریعہ ہیں.
ماحول کو خوبصورت اور حسین بنانا.
گرمی کی دھوپ میں ہمیں سایہ فراہم کرنا.
پرندوں کا ٹھکانہ ہے اور بیشتر چھوٹے بڑے جانوروں کا گھر ہیں یہ درخت.
خوشبودار پھول اور پھل فراہم کرتے ہیں .
کاغذ, گلو, ماچس بنانے کے بھی کام آتا ہے
اس سے ادویات بھی بنائی جاتی ہیں ایندھن کے طور پر بھی کام آتا ہے.
درختوں سے سیلاب اور مٹی میں موجود آلودگی کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے،
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ درختوں اور سبز جگہوں کے گرد گھومنے سےآپ کے بلڈ پریحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ درختوں اور سبز جگہوں کے گرد گھومنے سے آپ کے بلڈ پریشر نورمل رہتا ہے اور سٹریس لیول بھی کم ہو جاتا ہے.
یہ تو درخت کے ان گنت فوائد میں سے چند ایک ہیں. اور اسے بتانے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت نے جو مشن شروع کیا ہے اس سے ہم مل کر آگے بڑھائیں اور درخت لگائیں کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے.

Tooba
About the Author: Tooba Read More Articles by Tooba: 14 Articles with 14704 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.