سید الشہدا ء امام حسین ؑ کے حوالے سے ایک اہم دستاویز۔ انوارِ رضا میگزین کا خصوصی نمبر

ظلم کسی بھی شکل میں ہو کسی سے بھی ہو حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے اور مظلوم کی خاموش آہیں افلاک کو لرزاں کر دیتی ہیں۔ آج یزیدی قوتیں منہ چھپاتی پھرتی ہیں اور امام عالی مقام کا غم تازہ ہے۔61 ہجری کو پیش آنے والا واقعہ کرب و بلا آج بھی تاریخ کا نوحہ ہے اور رہتی دُنیا تک غم حسین ؓ رُلاتا رہے گا۔سیدنا حسین ؓؓ نے خانوادہ رسول ﷺ کے خون کی رنگینی سے حریت فکر وعمل کی وہ داستان رقم کی کہ قیامت تک دُنیا کے کسی بھی کونے سے آزادی کی جوبھی آواز اُٹھے گی وہ حسینی آواز کی باز گشت ہوگی۔حضرت عبد اﷲ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ اہل بیت کی ایک دن کی محبت ایک سال کی عبادت سے افضل ہے۔ محرم کا مہینہ اسلامی کیلنڈر کا صرف آغاز ہی نہیں بلکہ اپنے اندر ایک بڑی تاریخ رکھتا ہے۔ جو ا نبیا ء کی آمد، اُن کی تکالیف اور ازالہ سے بھرپور پس منظر رکھتی ہے۔اُن تمام تاریخی حوالوں کی اپنی جگہ یقینی طور پر بڑی اہمیت ہے لیکن جس طرح سے محرم کو محترم بنانے میں امام عالی مقام نے انمٹ کردار ادا کیا ہے اسلام تو کجا غیر اسلامی تاریخ بھی نہیں بھلا سکے گی اور پوری انسانیت پر ایک ایسا احسان کیا کہ جب بھی انسانیت زوال پذیر ہو تو حسینؓ کے سبق کو دہرا دے تو اسے ظلمت سے نور کا راستہ مل سکتا ہے۔
 
امام عالیٰ مقام حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے عالم اسلام کے عظیم مفکر جناب ملک محبوب الرسول قادری نے انوار رضا میگزین کا خصوصی نمبر سید الشہدا مام حسین ؑ نمبر شائع کیا ہے۔ بندہ ناچیز کا ملک محبوب رسول قادری سے تعلق 1985سے ہے جب انجمن طلبہ ء اسلام کے قافلہ عشق و مستی میں ملک محبوب الرسول قادری بھی میرئے ہمرکاب تھے۔بندہ ناچیز انجمن طلبہء اسلام کے ساتھ وابشتگی پر جتنا بھی فخر کرئے کم ہے۔جناب ملک محبوب الرسول نے سید الشہداء امام حسین ؑ خصوصی نمبر کے حوالے سے کالم تحریر کیے جانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔
 
سید الشہداء امام حسین ؑ خصوصی نمبر درا صل انوار رضا میگزین کی جانب سے ایک انتہائی اہم دستاویز ہے جس میں نہایت محبت اور احترام کے ساتھ سید الشہداء امام حسین ؑ کے حوالے سے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ محرم الحرام: تقدس و تقا ضے یہ مضمون جناب حاجی محمد قاسم ؒ کا تحریر کردہ ہے اِس مضمون میں محرم کے مہینے کی فضیلت کے حوالے سے بھرپور تفصیل موجود ہے۔اِس مضمون میں اﷲ پاک کی عنایات۔ یوم عاشورہ، فضیلت و یوم عاشورہ، تخلیق مخلوق کے دس عظیم حوادث، نزول سلامتی کی دس کرامات۔ خداوند تعالیٰ عزو جل کی طرف سے دس عنایات، فضیلت عاشورہ پر احادیث، شہادت امام حسینؑ،، حضرت اما م حسینؓ پر نزول رحمت، ممنوعاتِ محرم الحرام، انفال عاشورہ کے تحت جناب میجر قاسم ڈھڈی ؒ نے سیر حاصل مضمون لکھا ہے۔ علامہ صاحبزادہ محمد سلیمان قمر قادری کا بتول فاطمہ الزہرا سلام اﷲ علیہا کے عنوان سے مضمون ہے۔اِس عظیم خصوصی نمبر میں علامہ سید حماد علی شاہ کا ایک خصوصی مضمون فضائل حسنین فی لسان رسول الثقلین ﷺ بھی شامل ہے۔جسمیں تفصیل کے ساتھ مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اِسی طرح مفتی شجاعت حسین قادری کا بہت ہی اعلیٰ مضمون مقام حسینؓ بھی اِس خاص نمبر کی زینت ہے اِس مضمون میں نبی پا ک ﷺ کی محبت، شہات حسینؓ ، معرکہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ کی حقانیت، حقانیت حسین ؓ پر ابن خلدون کی شہادت جیسے اہم موضوعات کا زبردست علمی انداز میں احاطہ کیا گیا ہے جو کہ جناب مفتی شجاعت حسین قادری کا ہی خاصہ ہے۔اِس کے بعد پیر سید محمد عرفان مشہدی کا لکھا ہو ا مضمون سید الشہداء امام حسین ؓ اِس میں شامل ہے۔ سجاد حسین آہیر کا مضمون کلام اقبالؒ کی روشنی میں امام عالی مقام کا کیا مقام ہے۔ اِسی طرح خواجہ سیلمان قمر قادی کا لکھا ہوا مضمون نواسہ رسول ﷺ کی محبت و عقیدت کے حوالے سے ایک بہت اعلی مضمون ہے۔

معرکہ کربلا کے عنوان سے جناب آ صف محمود خان کا بہت ہی شاندار مضمون بھی اِس خاص نمبر کو خاص بنائے ہوئے ہے۔ ممتاز دانشور جناب سید محمد انور بخاری قادری کا مضمون بر عنوان میدان کربلا۔۔۔ ذبحِ عظیم کی تعبیر صفحہ نمبر 121 پر موجود ہے۔در معنی حریت اسلامیہ و سرِ حادثہ کربلا کے عنوان سے لکھا گیا مضمون جسے علامہ پیر سید محمد ظفر اﷲ شاہ بخاری نے قلمبند کیا ہے۔اِس میں جناب شاہ صاحب حضرت اقبالؒ کہ حوالے سے لکھتے ہیں کہ مومن کا تعلق عشق سے ہے اور عشق کا تعلق مومن سے ہے۔ عشق کے لیے ہمارا ناممکن، ممکن ہے۔مومن اور عشق خد اور رسولﷺ لازم و ملزوم ہیں۔عشق کی بدولت مومن میں وہ قوت پیدا ہوجاتی ہے اور وہ ایسے عظیم جذبوں سے سرشار ہوجاتا ہے جن کی بدولت و مشکل ترین اور ناممکن ترین مرحلے آسانی سے طے کر لیتا ہے۔

اِسی طرح سید الشہدا ء حضرت امام حسینؓ کی ذات بابرکات پر سید حبیب اﷲ شاہ چشتی کا سیر حاصل مقالہ بھی اِس میں شامل ہے۔غرض یہ کہ امام عالیٰ مقام حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے انوار ِ رضا کا خصوصی نمبر ایک اہم دستاویز کی شکل میں چھاپا گیاہے۔ مجھ ناچیز کے لیے اِس اہم دستاویز کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ بس میں نے تو قبلہ ملک محبوب الرسول قادری کیے حکم کی تعمیل کرکے اِس خصوصی دستاویز کا مختصر سا تعارف لکھنے کی جسارت کی ہے۔ اﷲ پاک امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کے شہادت کے طفیل ہم سب پر اپنا خاص کرم فرمائے آمین۔اِ خصوصی دستاویز کی تیاری پر جناب ملک محبوب الرسول قادری مباکباد کے مستحق ہیں کہ اُنھوں نے انتہائی تحقیقی کا کیا ہے۔ اِس دستاویز کی کاپی ہر لائبریری کی زینت بننی چاہیے تاکہ متلاشیان حق اَِس سے استفادہ کر سکیں ۔
 

MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 453 Articles with 430393 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More