حکومت کا پلان سادہ خوشبو پان !!!

کہتے ہیں کہ اس حکومت کو لانے والے سادہ لباس والے ہی تھے اور اُس کی پہلی مُہم کی مُہم جوئی سادگی سے ہی شروع ہوتی ہے۔

ہم بچپن میں دو قسم کے کیک کھاتے تھے ایک کریم والا اور دوسرا سادہ کیک کہلاتا تھا ۔ لیکن ہوتا وہ بھی کیک ہی تھا ۔
پیٹرول بھی سادہ اور سُپر ہوتا تھا
بسکٹ بھی کریم والے ہوتے تھے جس کی کریم میں چُپکے سے چاٹ کر سادہ بسکٹ عوام کے لئے چھوڑ دیتا تھا جس طرح ہماری حکومت پی ایم ہاؤس کی کریم اور گاڑیوں کی کریم اُتار کر اُس کو جبراً سادہ بنانے پر تُلی ہوئی ہے۔

یہ کریم اُتارنے والی بات شائد خواتین کو پسند نہ آۓ کیونکہ اُنہیں کریم لگانا زیادہ پسند ہے۔ وہ اُتارتی صرف اُس وقت ہیں جب شوہر کو ڈرانا مقصود ہو ۔
وہ کریم فئیر اینڈ لَولی fair and lovely بھی ہو سکتی ہے جیسے نیا پی ایم fair بھی ہے اور کئ خواتین کے لئے lovely بھی ہے لیکن حزبِ اختلاف کسی وقت بھی وقت دئیے بغیر
Dare and ugly
بھی ہو سکتی ہے ۔

دوسری طرف حکومت میں اُن کو لانے کے لئے سیاست دانوں کی کریم اُن کے ساتھ کرنے کے لیے ایک جہاں دیدہ ترین کو یہ زمہ داری سونپی گئ کہ وہ اپنے جہاز کو careem cab بنا کر پھرتا رہے۔

بات سادگی کی ہو رہی ہے ۔ اب حکومت بجلی گیس تیل اور اشیاء خوردو نوش مہنگا کرنے کی سوچ رہی ہے تاکہ سادہ لوح عوام اُن کو نہ خرید سکیں اور مزید سادگی پر اُتر آئیں بلکہ اس سادگی پر مر مٹیں ۔

میں نے بھی سوچا کہ سادگی کی اس دوڑ میں ، میں کیوں پیچھے رہوں ۔
میں نے بھی میٹھا پان چھوڑ کر سادہ خوشبو الائچی کھانا شروع کر دیا ہے ۔ دوسرا کام میں نے یہ کیا کہ اپنے موبائل پر چڑھا رنگین کور cover اُتروا کر سادہ کور چڑھا لیا ہے ۔ اب یہ اور بات ہے کہ سادہ مُجھے رنگین سے بھی مہنگا پڑ گیا ہے ۔

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 261434 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.