جہاں سب بے وزن

آج روس کے خلائی جہاز، جو کہ دور فضا میں کہیں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہو گیا، کے بارے میں سنا کہ وہ ایک سیکنڈ سے بھی بہت کم وقت کے لئیے اس مقام میں داخل ہو چکا تھا جہاں مادی چیزیں اپنا وزن کھو دیتی ہیں۔۔۔
”Point of Weightlessness”
اس تناظر میں سوچتا ہوں کہ شکر ہے ہمارا تعلق زمین سے ہے، اچھا بھی ہے اور ضروری بھی کہ زمین سے یہ تعلق، اور زمین والوں سےجُڑا رہے ! انسان ہوتے ہوئے، ہماری کوشش اور خواہش تو یہی ہوتی ہے بعض اوقات، یا اکثر اوقات ۔۔۔ کہ زیادہ سے زیادہ مادی اشیا کو سمیٹیں ۔ اپنا نام، اپنی جاہ اور طاقتوری جائز ناجائز وسائل کے بل پر اونچی کریں، اور یُوں زمین اور زمین باسیوں سے دُور، اوپر اور بہت اُونچے ہو جائیں !!!
اُڑان، پرواز یا اُونچائی اتنی ہی بھلی جس سے پرنہ جلیں، جس سے اپنا آپ اور اپنے جیسے نہ بھولیں، اور سب سے اہم بات یہ کہ ۔۔۔۔۔ جہاں پہنچ کر !
اپنا اور اپنی اکٹھی کی ہوئی مادی اشیا کا وزن صفر نہ ہو جائے!!!
ایک اور طرح کی اُڑان، اُونچی اُڑان ~~~ اگر بھرنی ہی ہے۔۔۔ جو معیوب بھی نہیں اورمنع بھی نہیں ہے۔ اس کے لئیے مادی اشیا، طاقت یا جاہ کی اتنی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے لئیے ضرورت ہے اندر کی پاکی کی، من کی صفائی کی، قلب کے اگلے اندر کی جھاڑ پونچھ کی۔۔۔ سچے سُچے بول، اور زمین باسیوں کے ساتھ احساس مند اور بھروسے مند معاملات کی!!!
ان غیرِ مادی اندر کی اشیا کا وزن ریاضی کے فارمولوں سے نہیں نکلتا۔۔۔۔ بلکہ ان کو آنکنے، پرکھنے، جانچنے اور ماپنے کے رحمانی فارمولے ہیں۔۔۔ اور ان کا وزن ہر جہان میں برقرار رہتا ہے ۔۔۔ اگلے جہان میں، اوپر والے جہان میں جدھر صرف ان نظر نہ آنے والی صفات کا ہی وزن چلنا ہے۔۔۔ وہ جگہ مادہ چیزوں کے لئیے یقینا"
”Point of Weightlessness”
ہو گا *

Shehzad Ahmed Awan.
About the Author: Shehzad Ahmed Awan. Read More Articles by Shehzad Ahmed Awan.: 6 Articles with 3809 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.