حکومتِ وقت کا وقت

یہ بات دُرست ہے کہ نئی حکومت کو وقت دینا چاہیے ۔
لیکن حکومت کو بھی چاہیے کہ عوام کو وقت دے کہ وہ کُچھ سنبھل سکیں اور حکومت کے ساتھ چل سکیں ۔
جس تیزی سے ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے اس کا پیچھا کرنا عوام کے لئے مُشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

یہ نہ ہو کہ ابھی تھوڑا سا وقت دیا تو ڈالر کہاں پہنچ گیا اور زیادہ وقت دیا تو کہاں سے کہاں پہنچ جاۓ۔

جب پچھلی حکومت آئ تھی تو آتے ساتھ ہی اسٹاک ایکسچینج بہتری کی طرف جانے لگا اور چار سال تک ڈالر ایک سطح پر قائم رہا اور پیٹرول اور دیگر اشیاء بھی سستی رہیں ۔ صنعتی بجلی رعایتی نرخوں پر دی گئ ۔

عوام وقت دیتے چلے جائیں اور حُکمراں اُن کو دِقت دیتے چلے جائیں ۔

حُکمرانی کرنا کوئ کھیل کود نہیں کہ آپ کھیلتے رہیں
اور چور سپاہی کا ڈرامہ کر کے مُخالفوں کی پکڑ دھکڑ ہی میں اُلجھ کر عوام کو مسائل سُلجھانے کی طرف توجہ دینے کہ بجاۓ اُن کو پچھلے دور کی کہانیوں میں اُلجھاۓ رکھیں ۔

تمام کمزوریوں کے باوجود پچھلی حکومت کے چار سال امن و معیشت کے حوالے سے بہترین گُزرے اُس کے بعد اُن کو گرانے اور ہروانے کے لئے جو حربے استعمال کئے گئے وہ مُلک اور عوام کے لئے درُست ثابت نہیں ہوۓ جس کا ردِ عمل ضمنی الیکشن میں صاف نظر آرہا ہے۔

سوُد پر قرضے لے کر ، قیمتیں بڑھا کر ، اور عوام کو ڈرا کر ہی اگر حکومت کرنی ہے تو پھر تبدیلی کا نیا تجربہ کرکے اس ناتجربہ کاری کی کیا ضرورت تھی؟
 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 262320 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.