عقیدہ ختم نبوت

تحریر : آمنہ رحمان ، سرگودھا
میں آخری نبیﷺ ہوں اور میرے بعد کوئی نبیﷺ نہیں آئے گا‘ ‘(ترجمہ حدیثﷺ)سرکارِمدینہ ختم النبین شفیع المرسلین حضرت محمدﷺ کو خالقِ کل کائنات نے آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا مسلمان اس حقیقت کو دل و جان سے مانتے ہیں بلکہ یہ کہنا بجا ہو گا کہ اقرارِ مسلمانی سے پہلے اپنے رب کہ ایک ہونے اور نبی پاکﷺ کہ آخری نبی ہونے کا اقرار ایک گوشت پوست کہ لوتھڑے کو زادِراہ میسر کرتا ہیجس طرح ربِ ذوالجلال (رب العالمین) ہے اسی طرح محمد ﷺ (رحمت العالمین) ہیں آپﷺ پر نبوت کے سلسلہ کو ختم کر دیا گیا ہے نہ آپﷺ کہ بعد کوئی نبی یا رسول آیا ہے نہ ہی آئے گا ربِ ذوالجلال نے پیغام ِ محمدی ﷺ کو ایک مکمل ضابطہ بنا چھوڑا ہیجو ایک مکمل کوڈ آف کنڈکٹ ہے جسے تمام نسلِ انسانی کی ترجمانی کی جاسکتی ہے۔۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہیرسولﷺ نے فرمایا:
’’میری مثال اور مجھ سے پہلے گزرے ہوئے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک عمارت بنائی اور اسے خوب حسین و جمیل بنایا مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی، لوگ اسکے گرد پھرتے اور اسکی خوبی پر اظہارِ حیرت کرتے تھے اور یہ کہتے تھے یہ اینٹ بھی کیوں نہ رکھ دی گئی؟ تو وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبیین ﷺ ہوں‘‘ (بخاری مسلم)حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت عیسٰی ؑ تک تمام نبی غرض یہ کہ تمام مرسل نبی پاک ﷺ کہ آخری نبی ہونے کی تصدیق کر چکے ہے حتٰی کی دنیا کہ آخری ادوار میں حضرت عیسٰی ؑ بذاتِ خود نبی آخرالزماں کہ امتی کہ تشریف فرما ہوں گے آپ ﷺ کی نبوت و رسالت کا فیصلہ تو ازل سے ہی کاتب ِ تقدیر کہ پاک قلم کی قید میں تھا یہ الگ بات ہے کہ بعثتِ نبوی کا فیصلہ بعد میں لیا گیا۔۔ارشادِ ربانی ہے:’’محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں مگر وہ اﷲ کہ رسول اور نبیوں کہ سلسلہ کو ختم کرنے والے ہیں‘‘ (احزاب۰۴)آپﷺکی مثال انبیاء کی عمارت کو مکمل کردینے والی اس آخر ی اینٹ جیسی ہے جو بلاشبہ عمارت کی پہلی اور آخری بنیاد ہے جسکے بنا عمارت نامکمل دکھتی ہے آپﷺ کی آمد سے عمارت مکمل ہوگئی اور کوئی کمی باقی نہیں رہی غرض یہ کہ کسی نبی یا رسول کی آمد کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ سلسلہ نبوت مکمل ہو گیا ہے اور جو شخص نبوت کا دعویٰ لے کر اٹھے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اس منکر کی دنیا و آخرت تباہ و برباد ہو جائے گی اور اس حقیقت سے انکاری اپنے لیے دنیا و آخرت کا دردناک عذاب تیار کر رہے ہیں۔۔ ہمیں ناموسِ رسالت کی توہین کرنے والوں کے خلاف ایک صف میں کھڑا ہونا ہو گا اور ایسے ناہنجاروں کو تختہ دار تک پہنچانا ہمارا اولین فریضہ ہے یا رب ہمیں صراطِ مستقیم پر چلانا اور ناموسِ رسالت کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمانا (آمین)
 

M.H BABAR
About the Author: M.H BABAR Read More Articles by M.H BABAR: 83 Articles with 63651 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.