میدان جنگ میں اترنے سے پہلے جغرافیاٸی معلومات ضرور لیجیے

ایک آدمی اپنے گھر کے باورچی خانے میں داخل ہوکر بیوی سے پوچھنےلگا۔
ہمارے چار بچوں میں سے تمہیں سب سے زیادہ کون محبوب ہے
اس نے جواب دیا: سارے
شوہر نے کہا : تمہارا دل اتنا کشادہ کیسے ہو سکتا ہے۔
کہا: یہ اللہ کی تخلیق ہے۔
ماں کے دل میں سارے بچوں کے لئے کشادگی ہوتی ہے۔
شوہر نے مسکرا کر کہا
اب تم سمجھ سکتی ہو مرد کے دل میں چار بیویوں کی کشادگی بیک وقت کیسے ہو سکتی ہے۔
کیونکہ یہ بھی اللہ کی تخلیق ہے.
بیوی نے بیلن سے حملہ کیا اور شوہر ہاسپٹل پہنچ گیا۔
اللہ بے چارے پر رحم فرمائے ۔اس کا اسلوب بھی اچھا تھا اور ٹیکنیک بھی مزیدار ۔
بس باورچی خانے کی جگہ غلط تھی۔

عبرت و نصیحت :
کسی بھی میدان جنگ میں اترنے سے پہلے میدان کے محل وقوع اور جغرافیائی صورتحال کو لازمی ذہن میں رکھنا چاہیے۔

عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 199164 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.