بڑے قد کے بونے

کبھی آپ نے چھ فٹے بونےدیکھےہیں،،،؟؟
میرا خیال ہے نہیں دیکھے ہوں گے،،،یا شاید دیکھےضرور ہوں گے مگر آپ انہیں بونا
سمجھ نہیں پائےہوں گے،،،کیونکہ اس کے لیے آنکھ کےساتھ ساتھ ذرا اونچی سوچ
اور پہچان ہونی چاہیے،،،!!

چلیں ہم آپ کی مشکل آسان کردیتے ہیں،،،!!!

کبھی آپ نے بہت ہی قیمتی کار کو ٹریفک رولز توڑتے ہوئے دیکھا ہے؟؟؟

ہسپٹل میں مریض کو دوائی اور ڈاکٹر کے ہوتے ہوئے بھی ان کے لیے بھیک مانگتے
دیکھا ہے؟؟؟

یا کبھی پولیس والے کو ریڑھی والے سے بھتہ لیتے دیکھا ہے؟؟؟

جی ہاں جناب،،،!! یہ سب چھ فٹے بونے ہوتے ہیں،،،جنہیں اللہ نے بہت کچھ دے رکھا
ہوتا ہے،،،چھ فٹ کی ہائٹ،،،جاب،،،عزت،،،آسودہ زندگی،،،اچھی ڈگری،،،اچھاگھر،،،تعلیم
و تربیت،،،مگر یہ سب چھوڑ چھاڑ کر اپنے قد کاٹھ سے چھوٹے بونے بن جاتے ہیں،،،!!

اللہ کو چیلنج کرنے والے عقل کے اندھے ان چھ فٹے بونوں کی وجہ سے ہمارا معاشرہ،،،
دو حصوں میں بٹ چکاہے،،،اور یہ تقسیم نسلی زبانی خاندانی تعلیمی نہیں،،،بلکہ صرف
دولت کی حقیر سی لکیر کی وجہ سے ہے،،،!!

بس اب دو قسم کے انسان ہیں ہمارے معاشرے میں،،،!!
اک پیسے والے جن کے پاس خوفِ خدا کی کمی ہے،،دوسرا غریب جن کے پاس بس اللہ
کا سہارا،،،!!

ہر روز اک نیا تماشا دیکھتا ہوں
سمجھ نہیں آتا میں یہ کیوں دیکھتا ہوں
آنکھ بھی نم ہوتی نہیں اس تماشے کی عادی ہے
روح بھی زخمی ہوتی نہیں خون سے جو عاری ہے
جانے یہ ملک کس کی ذمہ داری ہے

اللہ سب کو قد کاٹھ کے ساتھ بڑا سا دل بھی دے،،،سب کو احساس بھی دے،،،نہیں تو،،
اک دن اس ملک میں چھ فٹے بونے ہی رہ جائیں گے،،،اور ہمارے کمزور ہوتے دماغی
حالات کے ساتھ جسمانی حالات بھی کمزور نہ ہوجائیں،،،!!

پھر صرف اصلی بونےرہ جائیں گے،،،جو نہ کچھ کھا سکیں گے نا پہن سکیں گے،،،،اللہ
ہمیں اونچا رہنے کی توفیق عطا فرمائے،،،،!!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193865 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.