آج کی تازہ خبر

ویسے تو پاکستانیوں کے لیے کوئی بھی چیز تازہ رہ جانا یا مل جانا بذاتِ خود اک خبر میں
خبر ہے،،،!!
کیا مہنگائی،،،کیا سیلاب،،،بدامنی کسی بھی چیز میں کوئی تازگی نہ رہی،،،مگر پھر بھی
کچھ خبریں ایسی ہیں جو بہت تازہ بلکہ کئی دفعہ اپنی تازگی کی وجہ سے جھوٹ لگنے
لگتی ہیں،،،!!

پاکستان میں تازہ خبر کی تعریف بس یہ رہ گئی ہے:
کوئی بھی اچھی سی خبر سنادے
میرے کانوں کی رونق لوٹا دے

یعنی کوئی بھی اچھی خبر ہمارے لیے بالکل نئی خبر بن جاتی ہے،،،تازہ خبر کا تعلق ،،،،
بندے کے اسٹینڈرڈ کے حساب اور خبرکے گریڈ یا مقبولیت کی نیچر سے ہوتا ہے،،،!!!!!

ہم اپنے پڑھنے والوں کو سمجھا دیتے ہیں،،،!!

بندہ اگر سرکاری ملازم ہے،،،اسکی تنخواہ میں اضافہ کردیا جائے تو اس کے لیے تازہ خبر،،،!!

بندہ اگر اسمبلی کا ممبر ہے تو الاؤنس یا کمیشن میں اضافہ اس کے لیے تازہ خبر،،،!!

اگر کوئی وائٹ کالر مجرم نہیں بلکہ شیروانی کالر مجرم ہے تو اپنے جیسے پولیس والےکی ایریا
میں پوسٹنگ اس کے لیے تازہ خبر،،،!!

اگر استادہے تو اچھی سی ٹیوشن اور نالائق ترین اسٹوڈنٹ اس کے لیے تازہ خبر،،،!!

بندہ اگر ذیادہ یا یوں کہہ لیں بہت ذیادہ شادی شدہ ہو تو اسکی بیوی کا،،،اپنے جیسی عورت،،
کےہاں قیام،،،یعنی بیوی کا اپنی امی کے گھر ڈیرہ ڈال لینا مظلوم کےلیے تازہ خبر،،،!!

عوا کو اگر ٢٩دن پہلے خبردی جائے کہ بجلی،،،پٹرول،،،گیس ٢٥ پیسے سستا ہو جائے گا،،
تو یہ ان کیلئے تازہ خبر،،،!!

اگر خبر اس طرح کی ہو کہ سرکاری ملازم کام کرنے لگے ہں،،،تو یہ بھی تازہ خبرکے درجے
میں آتا ہے،،،!!

پاکستانی سیاستدان اب کرپشن نہیں کرے گے،،،یہ اے گریڈ تازہ خبر ہے،،مگر اسکا دورانیہ
بہت مختصر ساہی ہوتاہے،،،!!

تازہ خبر کا تعلق اب ٹائم پر نہیں نیچر پر ہوچلا ہے،،دیکھیں آنکھ اور کان کو یہ خوش نصیبی
کب حاصل ہوتی ہے،،،!!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1197652 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.