جوتا

میں ایک جوتا ہوں،،،میں انسان کے قدم با قدم ساتھ چلتا ہوں،،،آپ کے بہن بھائی،،،
ماں باپ،،،گرل فرینڈ وائف،،،حتی کہ سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے،،،مجال کہ میں
آپ کا ساتھ چھوڑ دوں،،،!!

میں ہر وقت حتی کہ آدھی موت کے وقت بھی،،،مطلب جب آپ سورہے ہوتے ہیں،،،
آپکے آس پاس ہی رہتا ہوں،،،!!

میرے دو استعمال بہت عام ہیں،،،!!
میں پہنا بھی جاتا ہوں۔
پڑتا بھی ہوں،،،بلکہ برستا بھی ہوں،،،!!

سب سے پہلے ماں نے میرا غلط استعمال کیا،،،پھر بات پہنچی استاد تک،،،!! پھر،،
بیوی نے بھی اسے ایسے استعمال کرنا شروع کردیاکہ بندہ کھاتے وقت امی،،!! اوئے!!
امی،،،،!!! بے،،،،!!! بھی نہیں کہہ سکتا،،کیونکہ اس کے برسانے والا بلکہ برسانی والی
آپ کے اپنے پپو کی ماں ہوتی ہے،،،!!

اب توحدہی ہوگئ ہے،بڑے بڑے بادشاہ جو بنیادی طور پر سیاستدان ہی ہوتےہیں
ان کو پڑنے کے بعد تو میری شہرت کو چار چاند لگ گئے،،،جب میں بش کو پڑا ،،،تو،،
میری قیمت کو پر لگ گئے،،،!!

پہن لینے اور مجھے کھانے میں اتنا ہی فرق ہے جتنا عزت اور فورا سے پیشتر بے
عزتی میں ہوتا ہے،،،!!

مثال کے طور پر جب کوئی ماں کے کہنے پر سودا اچھا اور سستا لے آئے،،،تو،،،ماں،،،
پراٹھا کھانے کو دیتی ہے،،،جب آپ کسی کھیل میں لگ جاؤ،،،اور دیر سے گھر آؤ،،،،
ماں پراٹھے کی بجائے تلا ہوا جوتا کھلاتی ہے،،،!!

میں تو ایسا خاص ہوں کہ لوگوں کا ایمان میری وجہ سے خطرے میں پڑ جاتاہے
اکثر مسجد میں نیا جوتا جانے کیوں اپنا اپنا سا لگتا ہے،،،بس پرایاجوتا،،،میں،،،اور
ایمان نو دو گیارہ،،،!!

جاہل انسانوں نے مجھے اپنی زندگی کی ایسی رسموں میں شامل کرلیا ہے ،،جوکہ
میرے بنا پوری ہی کہاں ہوتی ہیں،،شادی والے دن آدھی گھر والی یعنی کہ سالی
صاحبہ جن کا اپنا منہ کسی چپل جیسا ہی ہوتا ہے،،،آپ کا جوتا چھپالے گی
پھر تین روپے پچاس پیسے والے منہ سے ہزاروں روپے مانگے گی،،،!!

خیر قصہ مختصر،،،!!

آج کا سوال،،،!! جوتا کھانے کی چیز ہے یا پہننے کی،،،؟؟؟؟

دوسرا سوال،،،!! یہ کوئی ہتھیار ہے یا ضرورت،،،،؟؟؟
میری گزارش ہے،،،کہ دونوں سوالوں کے جواب دے کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194560 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.