پاکستان دنیا کی وہ ریاست ہے جسے مختلف حوالوں سے اقوام
عالم میں نمایاں مقام حاصل ہے لیکن قیام پاکستان کے فوراً بعد سے ہی
پاکستان کو مختلف مسائل نے گھیر لیا ہے جن میں قائد اعظم کی وفات اور لیاقت
علی خان کے قتل کے بعد مزید اضافہ ہوا۔جن میں چند اہم اور چیدہ مسائل
مندرجہ ذیل شامل ہیں قیادت کی کمی،وسائل کا فقدان،تعلیمی سہولیات کی عدم
فراہمی،بنیادی حقوق سے نابلد عوام اور کرپشن شامل ہیں۔
جبکہ اس سلسلے میں دیکھا جائے تو ملک کے بہت سے مسائل کی وجہ مختلف اداروں
میں کرپشن کا زور ہے جس کے باعث نہ صرف ادارے بلکہ ملک بھی بحران کا شکار
ہوگیا ہے۔اس میں تعلیمی ادارے،صحت کے ادارے،کھیل کے ادارے ہوں یا سرکاری
محکمے ہوں رشوت کے اس کھیل سے کوئی مبرا نہیں۔جبکہ اس کے بہت سے پہلو ہیں
جیسے سرکاری ریکارڈ میں خرد برد،غبن کے مقدمے،ملازمین کے ریکارڈ میں ہیر
پھیر،نااہل افراد کی بھرتی یہ تمام عوامل کرپشن کے زمرے میں آتے ہیں۔
جس سے نہ صرف ملکی ادارے کمزور ہوتے ہیں بلکہ ملک کو نقصان پہنچانے کا باعث
بھی بنتے ہیں۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ ملک کو نہ صرف ایمان دار اور نیک
قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کو نہ صرف انکے حقوق سے آگاہ کرے بلکہ ملک میں
کرپشن سے در آنے والے اس بحران کے نتیجے میں نوجوانوں میں پیدا ہونے والی
مایوسی کو کم کرنے کا سدباب کریں ۔
تو وہ دن دور نہیں ک جب ملک سے مایوسی اور نا امیدی کا نہ صرف خاتمہ ہوجائے
گا بلکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ |