الطاف بھائی کا شاندار قومی یکجہتی جلسہ

اتوار ٣٠ جنوری کو متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی جلسہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ عام کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں اردو بولنے والوں کے علاوہ پاکستان کی تمام ہی قومیتوں کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور لوگوں نے اس میں بھر پور شرکت کی۔ جبکہ اس جلسہ عام کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ عوام نے اس میں رضاکارانہ طور پر شرکت کی اور کسی کو جبری طور پر جلسہ گاہ میں نہیں لایا گیا تھا۔

البتہ یہ ضرور ہوا کہ سرکاری اسکولز کے تمام ٹیچرز کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اس جلسے میں لازمی شرکت کریں گے اور ای ڈی اوز کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کی شرکت کو یقینی بنائے اور تمام ہی ٹیچرز کی لسٹیں بنائی گئیں اور ان کو کہا گیا کہ وہ جلسہ گاہ میں موجود رجسٹر میں حاضری لگائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو یہ بھی ہدایت تھی کہ کوئی سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر آئے گا۔ کوئی پگڑی باندھ کر، کوئی پختونوں والی واسکٹ پہن کر شریک ہوگا۔

جبکہ سٹی گورنمنٹ کے تمام وسائل اس کے لئے استعمال کیے گئے۔ غیر مسلم سینٹری ورکرز (خاکروبوں) کو بھی اسی طرح پابند کیا گیا تھا کہ وہ جلسہ گاہ میں موجود رجسٹر میں حاضری لگائیں گے۔ اس کے باوجود جب غیر مسلم خاکروب شرکا کی تعداد کم رہی تو تین بجے کے بعد کئی علاقوں میں جاکر خاکروبوں کی لسٹ میں موجود نام بتا بتا کر پوچھا گیا کہ فلاں فلاں کہاں ہیں؟ یہ لوگ ابھی نہیں پہنچے ہیں۔ اور اس طرح لوگوں کو شریک کرایا گیا۔

کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے چلیں اس بہانے بیچارے خاکروبوں کو نئے سوٹ تو مل گئے۔ الطاف بھائی زندہ باد متحدہ زندہ باد
Shaheen Siddiqui Azizabadi
About the Author: Shaheen Siddiqui Azizabadi Read More Articles by Shaheen Siddiqui Azizabadi: 4 Articles with 3572 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.