گرتی ہو دیواروں کو ایک دھکا اور

اکثر سُنا کہ گرتی ہوئ دیواروں کو ایک دھکّا اور دو ، لیکن حکومت کے پروگرام میں بنی ہوئ پکی دیواروں کو ایک دھکہ کے بجاے کئ دھکوں سے گرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

اس حکومت سے لوگوں کو انصاف کی توقع ہے اور اسی لئے انصاف کرتے ہوے اس نے غریبوں کے مکانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا ضروری کام تیزی سے شروع کر دیا ہے

کرکٹ کے شائقین خوش ہیں کہ کھلاڑی وکٹیں نہ سہی کچھ گرا تو رہے ہیں حالانکہ عوام تو قیمتیں گرانے کا انتظار کر رہے تھے مگر گرتی ہوئ دیواروں کو ایک دھکہ اور دینے کے بجاے چڑھتی ہوئ قیمتوں کو ایک چڑھکہ اور دے دیا گیا ہے

دوسری طرف سیاسی مخالفین کے چلتے ہوے مقدموں کو ایک مقدمہ اور دو کا قابلِ ستائش اور قرضوں کی بھیک کی خوبصورت ناموں سے آرائش اور آئ ایم ایف کی فرمائش پوری کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور قوم پر تبدیلی کا سکتہ طاری ہے کہ یہ حکومت تجربہ سے عاری ہے اور عوام مصیبت کی ماری ہے۔

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 262637 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.