کیا پاکستان ایک سیکولر ملک ہے ؟‎

تحریر : عبد الرب
پاکستان ایک اصیل اسلامی ریاست ھے۔۔۔ اور اسلام کا قلعہ ھے۔۔۔ اس کے حاکم اور محکوم مسلمان ہیں۔۔۔ اسلام کے نام پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔۔۔ اور اسلام کے بغیر اس ملک کی بقا کی کوئی وجہ باقی نہیں رھتی۔۔۔ اسلام ھی وہ واحد نکتہ ھے جو ھمیں ایک قوم بناتا ھے۔۔۔ اور اسلام یہاں ھر طبقے کی مجبوری ھے۔۔۔ اسلام کے بغیر یہاں صرف قومی اور لسانی عصبیتیں بچتی ھیں۔۔۔ حکومت اسلام کے نام پر چلتی ھے۔۔۔ فوج اسلام کے نام پر لڑتی ھے۔۔۔ عدلیہ اسلام کے نام پر فیصلے کرتی ھے۔۔۔ رھی بات عمل کی تو جیسے انفرادی زندگی میں 98 فیصد مسلمان قوم کے 90 فیصد مسلمان نماز نہیں پڑھتے، ویسے ھی اسلامی نظام ، آئین اور قانون کے ھوتے ھوئے اس پر حکومتی، عدالتی اور افواج کی سطح پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔۔۔

قرارداد مقاصد سیکولرازم کے راستے کی دیوار ھے۔۔۔ پاکستان کبھی سیکولر اسٹیٹ بن کر باقی نہیں رہ سکتا۔۔۔ مگر عوام کے ساتھ ساتھ مقتدر طبقوں کے ھاں بھی اسلام کے نفاذ کے بارے میں یہی سوال پایا جاتا ھے 'کون سا اسلام۔۔۔؟' اس مسئلے کی جڑ خود وہ مولوی ھیں جنہیں لگتا ھے کہ یہ ملک اسلامی نہیں ھے۔۔۔ ان کے نزدیک یہ اسلامی تب ھی کہلائے گا جب وہ خود تخت نشین ھوں گے یا تختہ دار پر۔۔۔!

اس ملک کے نظام میں بعض خرابیاں ضرور ہیں۔۔۔ جن کا ڈھنڈورا پیٹنے کی بجائے اصلاح کرنی چاھئے۔۔۔ اور اصلاح وھی کر سکتا ھے جو اس ملک کے اسلامی ھونے پر یقین رکھے۔۔۔ اور اس ملک سے محبت نہیں، عشق رکھے۔۔۔ ھم نظام کی خرابیوں کی سزا بطور ریاست پاکستان کو دینے کے قائل نہیں ہیں۔۔۔ پاکستان ہمارا وطن اور ھمارا عشق ھے۔۔۔

اور یہ بات بھی یاد رہنی چاہئے کہ تصورِ وطن کو تصورِ امت کے منافی سمجھنا فکری بگاڑ اور جہالت ھے۔۔۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

استفادہ از #زیر_تعمیر_دانشور

Muhammad Naeem Shehzad
About the Author: Muhammad Naeem Shehzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shehzad: 144 Articles with 123933 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.