لیڈر ورسز لیڈر

دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہے جہاں جمہوری نظام بہت مظبوط ہے۔ اور یہ ممالک اپنی طاقت منوا چکے ہیں۔ ان میں سے ایک امریکہ ہے۔ یہ دنیا کا ہر لحاظ سے طاقتور ملک مانا جاتا ہے۔ وہاں ہر شہری کے لیے حقوق اور قوانین ہیں۔ لیکن اس کو عمل میں لانے اور پاسداری کے لیے ہر شخص کار فرما ہیں۔ ایک خوبصورت جمہوری نظام کے لیے اس ملک میں اس نظام کو مزید ترقی دینے والا نمایندہ مقرر کیا جاتا ہے۔
امریکہ کی ریاست میں بش نامی صدر نے اپنے ایک غلط فیصلہ کی وجہ سے بہت ذلت اٹھائی حتیٰ کہ عوام باغی ہو گئی۔ امریکہ کے صابق صدر جیورج والکر بش نے اپنے ملک کو طاقتور بنانے کے لیے دوسرے ممالک پر حملے کروائے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں بے قصور اور معصوم لوگ مارے گئے۔ بش کے اس فیصلے کی بہت خلاف ورزی کی گئیں۔ اس کو مزید ذلیل کرنے کے لیے بش نامی جوتے بھی نکالے۔ امریکہ کا جمہوری نظام بہت اچھا ہے۔ لیکن بعض اوقات لیڈر ملک کا سارا امیج خراب کر دیتا ہے۔

بالکل اسی طرح دور حاضر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے غلط فیصلوں اور چند غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کی بہت سی عوام اس کے خلاف ہے۔ عوام اس کو ذاتی طور پر پسند بھی نہیں کرتی۔ الیکشن کے دوران تقریباً تمام تر تجزیہ کاروں نے مخالف امیدوار ہیلری کا نام لیا۔ ان کی صلاحیتیں اور شخصیت عوام کو بہت پسند تھی۔ لیکن الیکشن کے نتائج تمام تر نتائج کے مترادف آیا۔ جس پر ساری عوام نہایت حیران کن تھی۔

ا س کے برعکس ہمارے ملک پاکستان کی جمہوریت اور لیڈر کو ذرا غور سے دیکھا جائے تو جمہوری نظام قائم کرتے کرتے ہمارے لیڈرز اور تمام ادارے جمہوری نظام کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ جمہوری نظام قائم کرنے کے دوران تمام ادارے اپنے مطلب کے پیچھے ملک کو کھوکھلا کر چکے ہیں۔ عمران خان بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد جمہوری نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کاوش میں دن دگنی رات چوگنی محنت کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب عوام کو بہت سا مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پر رہا ہے۔ اس ملک کو لیڈر تو درست مل گیا ہے لیکن جمہوری نظام درست نہیں ہے۔ امریکہ اور پاکستان ملک میں یہ واضح فرق ہے کہ امریکہ میں نظام درست ہے لیکن لیڈر درست نہیں۔ اس کے برعکس پاکستان میں جمہوری نظام درست نہیں ہے لیکن لیڈر درست ہے۔

Zunaira Ikram
About the Author: Zunaira Ikram Read More Articles by Zunaira Ikram: 6 Articles with 9843 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.