اگر آپ کسی ادارے میں نوکری کے لیے درخواست دے رہے ہیں
اور اس نوکری کے لیے مسترد ہوجاتے ہیں تو مطلب یہ ہے کہ آپ اس نوکری کے
قابل نہیں ہیں۔ کوئی بھی ادارہ اس ہی شخص کو ملازمت میں رکھتا ہے جو اس
عہدے کے قابل ہو اور کمپنی کے معیار پر پورا اترے۔ وہ اس کام میں مہارت
رکھتا ہو ۔زیادہ ترامیدواروں کی مسترد ہونے کی یہی وجہ ہوتی ہے کہ ان کے
اندر اس عہدے کی صلاحیت نہیں ہوتی جس کے لیے وہ درخواست دے رہے ہوتے ہیں ۔وہ
کونسی وجوہات ہیں؟ یا کیوں آپ کو اس عہدے کے قابل نہیں سمجھا جاتا؟ اور
مسترد کردیا جاتا ہے٬ آئیے ان وجوہات پر غور کرتے ہیں۔
|
تعلیم کا کم ہونا
جی ہاں اگر آپ کسی ادارے میں ملازمت کی درخواست دے رہے ہیں جہاں عہدہ بڑا
اور آپ کی تعلیم کم ہو تو زیادہ تر امیدوار مسترد کردیئے جاتے ہیں کیونکہ
جب تعلیم کم ہوگی تو معلومات بھی کم ہوگی جس کی وجہ سے اس عہدے میں آپ کو
فائز نہیں کیا جاسکتا جس کی معلومات آپ کو نہ ہو۔ |
|
تعلقات کا مختصر ہونا
کچھ نوکریاں ایسی ہوتی جہاں لوگوں سے تعلقات ہونا ضروری ہوتے ہیں خاص کر
مارکیٹنگ کا پیشہ ایسا ہوتا ہے جہاں جتنے اچھے تعلقات آپ کے اپنے کلائنٹ سے
ہوں گے اتنا زیادہ فائدہ آپ کے ادارے اور آپ کی نوکری کو ہوگا ۔
|
|
تجربے کی کمی ہونا
کسی بھی ادارے میں نوکری کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس کام کے لیے آپ
کو ادارے میں رکھا جارہا ہے اس کے حوالے سے آپکا تجربہ کتنا ہے؟ تجربہ
مختصر ہونے کی وجہ سے نوکری کے لیے مسترد ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
|
|
قابلیت کا نہ ہونا
ایسی نوکری کے لیے درخواست ہی نہ دیں جس کی قابلیت آپ میں موجود نہ ہو آپ
اس کام میں مہارت ہی نہ رکھتے ہوں ۔ کیونکہ جس عہدے پر آپ کو فائز کیا
جارہا ہوگا اس حساب سے آپکی قابلیت اور مہارت کو جانچا جائے گا ۔ اگر آپ کے
اندر قابلیت نہیں ہوگی تو ممکن ہے کہ آپ کو مسترد کردیا جائے گا ۔
|
|
ملازمت یا کمپنی موزوں نہیں
بعض اوقات ملازمت یا کمپنی آپ کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی جس کی وجہ سے
آپ دلچپسی پیشہ ورانہ امور میں کم ہوسکتی ہے- آپ کا مزاج انٹرویو کے دوران
یا سی وی پر درج سابقہ تجربات سے ظاہر ہوجاتا ہے- جس کے بعد عموماً کمپنی
آپ کو ملازمت کے لیے منتخب کرنے کے حوالے سے گریز کرتی ہے-
|
|
مختصراً یہ ہے کہ آپ اپنی تعلیم ، تجربہ، قابلیت ، مہارت اور تعلقات کو
مدنظر رکھتے ہوئے ہے کسی ادارے میں نوکری کے لیے درخواست دیں ۔ تاکہ مسترد
ہونے کے امکانات کم ہوں اور آپ کا قیمتی وقت برباد نہ ہو ۔ |