6 چیزیں دفتری کمپیوٹر میں کبھی محفوظ نہ کریں

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر میں ایسی بہت ساری چیزیں محفوظ کردیتے ہیں جو ہمیں نہیں کرنی چاہئیں۔ اپنے ذاتی کمپیوٹر یا موبائل میں چیزوں کو محفوظ کرنا تو پھر بھی مناسب لگتا ہے، لیکن اگر آپ پروفیشنل ہیں اور کسی ادارے سے وابستہ ہیں، تو آپ کو دفتر کے کمپیوٹر میں ایسی چیزیں محفوظ نہیں کرنی چاہئیں جو آپ کے لیے مصیبت پیدا کردیں۔ کامیاب پروفیشنل ماہرین بتاتے ہیں کہ دفتر کے کمپیوٹر میں 6 چیزیں کبھی بھی محفوظ نہیں کرنی چاہئیں، کیوں کہ ان چیزوں کو دفتری کمپیوٹر میں محفوظ رکھنا آپ کے لیے مصیبت بن سکتا ہے۔ وہ کونسی 6 چیزیں ہیں آئیے ڈان نیوز کے توسط سے جانتے ہیں:
 

image


ذاتی تصاویر یا ویڈیوز
اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ذاتی تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کا رجحان بڑھ چکا ہے اور زیادہ تر افراد ایسا مواد اپنے ورکنگ کمپیوٹر میں بھی محفوظ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورکنگ کمپیوٹر میں ذاتی اشیاء کو محفوظ کرنے سے شخصیت پر اثر پڑتا ہے، کیوں کہ ادارہ ذاتی چیزوں کا ریکارڈ رکھنے کی تنخواہ نہیں دیتا۔

نامناسب مواد
ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے باعث جہاں کئی سہولیات بھی میسر ہوئی ہیں، وہیں غلط اور نامناسب چیزوں کا بھی تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ ورکنگ کمپیوٹر میں ایسا نامناسب مواد نہیں رکھنا چاہئیے جس کے ذریعے آپ کی پروفیشنل زندگی پر اثرات پڑیں۔
 

image


کمپیوٹر گیمز اور ویڈیوز
کھیل صحت مند ذہن کے لیے اچھے ہیں، لیکن اگر یہی کھیل کام کے دوران بھی کھیلے جائیں تو آپ کا کیریئر مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔ ورکنگ کمپیوٹر میں ویڈیو گیمز کو محفوظ رکھنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کمپیوٹر کو استعمال کرنے والا شخص کام کے دوران کھیلتا رہتا ہے۔

آپ کے پیشے سے متعلق حساس معلومات
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہرکوئی اپنے پیشے میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا کر اپنا کیریئر بہتر بنانا چاہتا ہے، تاہم اس کوشش میں چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں۔ ورکنگ کمپیوٹر میں اپنے پیشے سے متعلق چیزیں یا معلومات بھی محفوظ نہیں کرنی چاہئیں، کیوں کہ یہ معلومات کسی اور کی پہنچ میں بھی آسکتی ہیں۔
 

image


چونکا دینے والا یا ہنسی مذاق پر مبنی مواد
بہت سارے پروفیشل افراد کو اپنے ورکنگ کمپیوٹر میں مزاحیہ ویڈیوز، تصاویر یا مواد محفوظ کرنے کا شوق ہوتا ہے، کیوں کہ وہ بوریت کے وقت اس مواد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ انکشافات پر مبنی یا مزاحیہ مواد کو بھی ورکنگ کمپیوٹر میں محفوظ نہیں کرنا چاہئیے، اس سے دوسروں کو شخصیت پر سوالات اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

رازدارانہ مواد
رازدارانہ مواد سے مراد ایسی چیزیں یا معلومات ہیں، جو آپ کام کے دوران یا فارغ وقت میں انٹرنیٹ یا دفتر کے سسٹم سے نکال کر اپنے ورکنگ کمپیوٹر میں اس غرض سے محفوظ کرتے ہیں کہ آپ کو کسی وقت یہ معلومات کام آئیں گی۔ کمپنی کے افسران یا قواعد اس بات کی اجازت فراہم نہیں کرتے کہ پروفیشنل افراد رازدارانہ مواد کو سسٹم سے نکال کر اپنے مقصد کے لیے محفوظ کریں۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

If you're storing personal material on your work computer, you could be setting yourself up for some serious trouble. "As a general rule of thumb, keep all your work and private computer use separate," Michael Kerr, an international business speaker and author of "The Humor Advantage," told Business Insider.