بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے

بنت شفیق

کمیونزم کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام شروع کیا گیا کبھی مسجدیں گرائی جاتیں تو کبھی کتاب اللہ کی بے حرمتی کی جانے لگی کبھی اللہ تعالیٰ کا مذاق اڑایا جانے لگا مسلمانوں کو روندتے روندتے گرم پانیوں پر تسلط کی خاطر آج سے تقریباً انتالیس برس قبل 27 دسمبر 1979ء کو سابق سویت یونین کے سرخ ریچھ افغانستان پہنچ گئے پوری دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والوں کو افغانیوں نے ایسا رگڑا لگایا کہ ایک نئی تاریخ رقم کر دی بغیر اسلحے کے بے سروسامانی کے عالم میں پتھروں اور ڈنڈوں سے جدید اسلحے کا مقابلہ کر کے افغانستان میں روسیوں کا قبرستان بنا دیا گیا دس سال کی لڑائی کے بعد جب کچھ ہاتھ نہ آیا تو آخر کار اپنی فوجیں نکالنا پڑیں روسی فوج کا جنرل بورس گروموف وہ آخری اعلیٰ افسر تھا جس نے افغانستان سے نکلتے ہوئے ایک حسرت بھری نگاہ دریا کے اس پار ڈالتے ہوئے کہا تھا بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے

چاہئے تو یہ تھا کہ امریکہ اور باقی ممالک روس کی عبرت ناک شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کبھی بھی افغانستان کا رخ نہ کرتے لیکن امریکہ اپنے سپرپاور ہونے کے نشے میں دھت ہو کے آیا ایک نام نہاد واقعے نائن الیون کو بنیاد بنا کے لیکن اس کا حال بھی روس سے مختلف نہ ہوا روس کے بعد امریکی فوجیوں کا قبرستان افغانستان میں بننا شروع ہوا ایک وقت ایسا بھی آیا کہ امریکہ کی فوج میں اپاہج لوگوں کو بھی بھرتی کیا جانے لگا امریکی ریسرچ کے مطابق امریکہ کے لوگ اپنی کامیابی کی خاطر خواہ امید نہیں رکھتے تھے جیسا کہ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺳﺮﻭﮮ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ 17 ﺳﺎﻝ بعد انکشاف ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻄﻠﻮﺑﮧ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ۔ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺳﺮﻭﮮ ﮐﮯ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﭘﯿﻮ ﺭﯾﺴﺮﭺ ﺳﯿﻨﭩﺮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﺸﺎﻑ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺷﮩﺮﯼ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﮓ ﮨﺎﺭ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺍﻓﻮﺍﺝ ﺍﭘﻨﮯ ﺩعوٗوں ﮐﮯ ﺑﺮﻋﮑﺲ ﺧﺎﻃﺮ ﺧﻮﺍﮦ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭہیں۔ﭘﯿﻮﺭﯾﺴﺮﭺ ﺳﯿﻨﭩﺮ ﻧﮯ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ 17 سال ﺳﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻓﻮﺝ ﮐﯽ ﮐﺎﺭﮐﺮﺩﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﮐﯽ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺭﯾﺎﺳﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﺍﺋﮯ ﺟﺎﻧﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔

49 فیصدﺳﺮﻭﮮ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﮩﺮﯼ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺟﻨﮓ ﮐﻮ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ 16  ﻓﯿﺼﺪ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺍﺋﮯ ﻧﮩﯿﮟ 35 ﻓﯿﺼﺪ ﺷﮩﺮﯼ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺟﻨﮓ ﮐﻮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﭘﺮ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﮯ ﺻﺤﯿﺢ ﯾﺎ ﻏﻠﻂ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻗﻮﻡ ﻣﮑﻤﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺗﺬﺑﺬﺏ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﭨﺮﻣﭗ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﮐﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ 2006 میں ﻭﺍﺿﺢ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ 60 ﻓﯿﺼﺪ ﺷﮩﺮﯼ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺍﻓﻮﺍﺝ ﮐﯽ
ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﭘﺮ ﯾﻘﯿﻦ رکھتے ہیں ﺟﺒﮑﮧ 83 فیصد کی یہ رائے تھی ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻓﻮﺝ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﻏﻠﻂ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮨﮯ ۔ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ 2002 میں 20 فیصد ﺍﻣﺮﯾﮑﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﺍﺋﮯ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻓﻮﺝ ﮐﺎ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻃﺎﻟﺒﺎﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﺮﯾﮏ ڈﺍﺅﻥ ﺩﺭﺳﺖ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮨﮯ -

یہ تھے امریکی ریسرچ کے انکشافات۔۔۔۔۔ دوسری طرف رواں سال کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصہ بعد اپنی اپنی ایک ٹوئیٹ میں پاکستان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال میں امریکہ نے پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد دے کر بے وقوفی کی ہے اربوں ڈالر کی امداد کے بدلے اسلام آباد نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔۔۔۔۔ پاکستان ہم سے معمولی سا ہی تعاون کرتا رہا ہے

پتھروں سے شروع ہونے والی یہ جنگ اسلحے تک پہنچ گئی اور اسے وار آن ٹیرر کا نام دیا گیا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نائن الیون کے بعد اسامہ بن لادن کو مجرم سمجھ کے شروع کی جانے والی جنگ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد ختم کر دی جاتی اور امریکہ اپنی تمام فوجیں افغانستان سے نکال لیتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا شام عراق کی طرح وہ افغانستان میں ٹھکانے بنا کے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا تھا لیکن آئی ایس آئی کی قربانیوں کی بدولت امریکہ اپنی تمام سازشوں اور مکاریوں میں ناکام ہونے کے بعد اسی سال کے اختتام پر اپنے ٹوئیٹ پیغام میں وزیراعظم پاکستان کو طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کو کہہ رہا ہے۔۔۔۔۔۔ جبکہ پاکستان کے داخلی سیاسی عدم استحکام کے خارجی اسباب ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو شام لیبیا اور اعراق جیسی خانہ جنگی سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور پاکستان کے کرادار سے متعلق انتہائی دانشمندانہ اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئے تاکہ کسی بھی خانہ جنگی کی صورت پاکستان پر کسی قسم کا الزام عائد نہ ہو
اللہ ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین
 

Muhammad Naeem Shahzad
About the Author: Muhammad Naeem Shahzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shahzad: 144 Articles with 107446 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.