پاکستان ابھی تک کیوں قائم ہے؟

آ ئیے آج اس بات کا تجزیہ کرتے ہیں کہ ہماری لاکھ سیاہ کا ریو ں کے با وجود یہ پیا را پا کستان اب تک کیوں
قا ئم ہے؟حا لا نکہ ہم نے اس کو برباد کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی۔ پورے ملک کا منظر عجیب سما ں پیش کر رہا ہے۔ملک مکمل طور پر امر یکہ کے رحم و کرم پر نظر آ تا ہے ۔ہم نے تا ریخ کے صفحات پر ابھی تک یہ نہیں پڑھا کہ کسی ملک نے دوسرے ملک کو یہ کبھی اجا زت دے رکھی ہو کہ وہ آ کر ان کے نہتے اور معصوم با شندوں پر بم بر سا ئے، میز ائل پھینکے اور بچوں،بو ڑ ھوں اور خواتین کا نا حق خون بہا ئے مگر ایک ہما ری حکومت ہے جس نے امریکہ کو کھلی چھو ٹ دے دی ہے کہ جب چا ہیں،جس وقت چا ہیں اور جتنا چا ہیں۔ڈرون طیا روں کے ذ ریعے پا کستانی با شندوں کو مو ت کے گھا ٹ اتار دیں اور اب تو وہ اتنے دلیر ہو گئے کہ لا ہور جیسے گنجان آباد شہر میں دن دیہا ڑے امریکی شہری پا کستانی شہر یو ں کو گو لیو ں سے بھو ن دیتے ہیں۔ گو یا ہم نے خود ہی امریکہ کی غلا می کا طو ق اپنے گر دن میں ڈال دی ہے۔ ملک کے اندرونی حالات اس سے بھی زیا دہ بد تر ہیں۔ حکمرا نو ں کے کر پشن کے قصے نہ صرف اندرون ملک زد زبان عام ہیں بلکہ پوری دنیا میں اس کے چرچے ہیں۔علاوہ ازیں بد امنی کی مخدوش صو رت حال،مہنگا ئی کا نہ رکنے والا طو فان اور غر یبوں کی خود کشیاں الغرض کو نسی خرابی ہے جو ہم میں نہیں ہے؟ ایسی کو نسی خرابی ہے جو اس ملک کے با سیو ں میں مو جود نہیں ؟ مگر اس کے با وجو د یہ ملک قا ئم و دا ئم ہے۔

آ خر کیوں ؟ حا لانکہ بظاہر اس ملک کے قا ئم نہ رہنے کے تما م اسباب مو جود ہیں۔ تر یسٹھ سا لو ں سے ہر کو ئی اس کو لوٹ رہا ہے۔ حکمرا نو ں نے تو ہر چیز سیل پر لگا رکھی ہی ہے مثلاً پا کستان ریلوے سیل، واپڈا سیل، سٹیل مل سیل،کسٹم سیل اور پر اپرٹی سیل و غیرہ مگر سچی بات یہ ہے کہ عوام بھی اس جر م کبیر ہ میں بر ابر کے شر یک ہیں ۔وہ اس طرح کہ جب وہ اپنے لئے گا ئے،بیل اور بھینس خر ید تے ہیں تو ان کی نسل تک کو پر کھتے ہیں مگ جب وہ و و ٹ دیتے ہیں اور ملک و قوم کی عزت و نا مو س اور قسمت و تقد یر کی با گ ڈور جن لو گو ں کو سو نپتے ہیں تو پھر وہ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کس نسل سے تعلق رکھتے ہیں ان کے آ باؤ اجداد نے پا کستان کی کو نسی خد مت کی ہے؟

حکمر ا نوں اور عوام کی ان تمام تر خطا ﺅ ں اور غلطیو ں کے با و جو د اس ملک کا قا ئم رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ۔لیکن یہ معجزہ کیو ں ہو رہا ہے اس پر اگر ہم غور کر لیں تو وجہ سا منے آ ہی جا تی ہے۔وہ یہ کہ یہ ملک بر صغیر کے مسلما نوں کے لئے اللہ تعا لی کا انعام ہے، ایک نعمت ہے دنیا میں کو ئی اور ایسا ملک نہیں جو مذ ہب ا سلام کے نام پر و جو د میں آ یا ہو۔اللہ تعا لیٰ اپنی نعمتوں کو اپنے بند وں کی غلطیو ں اور خطاؤں کی وجہ سے ان سے چھینتا نہیں ہے۔ہما رے لا کھ غلطیو ں کے با و جود اللہ کی ذا ت ہم سے پا نی کی نعمت نہیں چھینتا ، ہوا کی نعمت نہیں چھینتا، ہما رے کھیتوں کو بنجر نہیں بنا تا، با دل بر سا نا بند نہیں کرتا گو یا اللہ تعا لیٰ ہماری غلطیو ں کی وجہ سے اپنی نعمتو ں کے در وا زے ہم پر بند نہیں کرتا ۔ وہ اپنا عطا کیا ہوا انعام واپس نہیں لیتا۔ پس یہی وجہ ہے ک ہما را یہ پیا را پا کستان اب تک قا ئم و دا ئم ہے۔

البتہ ایک با ت ضرور ہے کہ وہ ہمیں ہماری حد سے گز ری خطا ﺅ ں پر وا ر ننگ ضرور دیتا ہے۔جو کبھی زلزلہ کی صورت میں ہو تا ہے اور کبھی سیلاب کی صو رت میں آتا ہے۔ اس کی ذات ہمیں خبر کر تی رہی ہے کہ اے مسلما نوں ! سنبھل جا ﺅ ، میں نے تر یسٹھ سا لو ں سے تمہیں ڈھیل دے رکھی ہے۔تمھا رے پاس ایک خو بصو رت اور بھر پور وسا ئل کی زمین مو جود ہے۔تمھا رے پا س کسی چیز کی کمی نہیں ۔اعلیٰ فو ج، قد رتی وسائل، در یا ،نہریں،ہرے بھرے کھیت، معد نیا ت،تیل ،گیس،کو ئلہ اورسب سے بڑھ کر سو نا اگلنے وا لی زمین مو جود ہے۔ اگر ہمت کرو تو تم کسی چیز کے محتاج نہیں ہو۔پس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اللہ کی دی ہو ئی اس نعمت کی قدر کر یں ۔اس کو اپنے ہا تھوں سے بر باد نہ کریں بلکہ اسے پھلے پھو لنے کا عہد کر یں۔۔۔۔۔۔۔
roshan khattak
About the Author: roshan khattak Read More Articles by roshan khattak: 300 Articles with 315680 views I was born in distt Karak KPk village Deli Mela on 05 Apr 1949.Passed Matric from GHS Sabirabad Karak.then passed M A (Urdu) and B.Ed from University.. View More