حصن المسلم مستند اذکار اور محقق دعائیں

ان الحمد للہ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ

محترم احباب، یہ کتاب حصن المسلم مستند اذکار اور محقق دعائیں ضرور خریدیں اور خود اور اپنے اھل و عیال کے ساتھ ہر روز مطالعہ کریں خاص طور پر بچوں میں کتاب کو پڑھنے کا جزبہ بیدار کریں اور احباب کو تحفہ میں بھی دیں تاکہ ہم میں کتاب کو پڑھنے کا شغف پیدا ہو. یہ کتاب پاکستان بھر میں مکتبہ اسلامیہ یا دوسرے کتب خانوں سے منگوائ سکتی ہے۔

اس کتاب کو سعید بن علی بن وھف القحطانی رحمہ اللہ نے تصنیف کیا جن کا حال ہی میں انتقال ہوا. اس کتاب کا ترجمہ محمد اختر صدیق نے کیا تحقیق و تخریج و تصحیح حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ اور نظر ثانی محدث حافظ زبیر علی زئ رحمہ اللہ نے کی تھی اور اسکے مترجم نسخہ کو مکتبہ اسلامیہ نے نشر کیا. میرے پاس 2015 کا نسخہ ہے . اس میں زیادہ تر احادیث صحیح و حسن ہیں کمزور روایات کی تخریج اور احادیث کے راویوں پر صحت و سقم پر محدثین کی آرا بھی الحمد للہ، درج ہے.

اللہ تعالی علماء اور اس کتاب کو ہمارے ہاتھوں تک پہنچانے میں معاون تمام احباب کو اس کار خیر پر جزائے خیر دے، اللھم آمین


ان شاء اللہ، میں پوری کوشش کروں گا کہ مہینہ میں ایک یا ایک سے زیادہ دینی کتب کا تعارف آپ کے سامنے پیش کر سکوں لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہوگی کہ آپ اس کتاب کو ضرور خریدیں اور اسکو ضرور پڑھیں تاکہ ہمیں دین اور دینی اعمال کی آگاہی بھی حاصل ہو.

کیونکہ کتاب آج بہت سستی ہوگئ ہے اور روزانہ گزر اوقات کی اشیاء مثلا فروٹ اور سبزیاں اور کپڑے جوتے وغیرہ مہنگے ہوگئیں ہیں. آج مختلف مکاتب اور بپلیکیشز کتب آپ کے گھر تک پاکستان بھر میں پہنچانا چاہتے ہیں مگر افسوس کے قاری کہیں اور ہی کھو گیا ہے. اس لیے ہمیں کتاب پڑھنے کی آگاہی کو نوجوانوں میں اجاگر کرنا ہے، کیونکہ نوجوان ہی کسی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں

اللہ ہمیں اخلاص سے اپنا دین قرآن والسنتہ منہج السلف کی رو سے صحیح و حسن لزاتہ روایات کی روشنی میں سیکھنے، عمل کرنے اور پھیلانے کی ہمت دے، اللھم آمین

رابطہ نمبر:
042-37244973

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 410689 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.