یوم یکجہتی کشمیر اوربیداری مسلم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۵مئی یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں پورے جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ،اس موقع پر عام تعطیل تھی جب کہ ملک کے طول وعرض سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں ،سیمینارز اور کنونشنز منعقد کئے گے ،آزادی کشمیرکے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرکے وادی کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے ساتھ غیرانسانی سلوک کو دنیا کے سامنے رکھا گیا اور یہ پیغا م دیا گیاکہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جب کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،یوم یکجہتی کشمیر کے یہ پیغام دیا گیا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیرکے پائیدار حل کے لیے فیصلہ کن کردار اداکرنا ہوگا،اس میں دورائے نہیں کہ جنوبی ایشیاء میں قیامِ امن اس مسئلہ کے حل کے بغیر ناممکن ہے ۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور انداز میں حصہ لیابالخصوص نوجوان طلبہ نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے عزم آزادی ریلیوں میں جوش وخروش سے شریک ہوئے،اس اجمال کی تفصیل یوں ہے کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی عزم آزادی ریلی راولپنڈی پریس کلب کے سامنے نکالی گئی جس کی قیادت ناظم اعلیٰ MSOپاکستان محسن خان نے کی ،جب کہ ایم ایس او لاہور کے زیر اہتمام عزم آزادی کشمیر طلبہ ریلی کی قیادت مرکزی ناظم اطلاعات شہزاداحمدعباسی نے کی ،ناظم مالیات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سردار مظہر نے ساہیوال میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عزم آزادی کشمیر طلبہ ریلی سے خطاب کیا ،5فروری کو MSOفیصل آباداورچکوال کے زیر اہتمام طلبہ نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عزم آزادی کشمیرطلبہ ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت ناظم ایم ایس او پنجاب ارسلان کیا نی اور اعزازالحق عباسی معاون ناظم اطلاعات ایم ایس او پاکستان نے کی،جب کہ ایم ایس او ضلع سکھر کے زیر اہتما م عزم آزادی کشمیری ریلی قاسم پارک تا سکھرپریس کلب تک نکالی گئی، جس کی قیادت اعظم طارق انصاری نے کی ۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیراہتمام عزم آزادی کشمیر سیمینارکا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی محسن خان ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان تھے جب کہ سیمینار سے ماہر تعلیم عبدالمعیدنے بھی خطاب کیا ۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہری پور ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے ذمہ داران بترتیب عبدالباسط ہزاروی،عمرجاویدحیدری اورمرتضیٰ خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تینوں شہروں میںآل پارٹیزکانفرنس سے خطاب کیا جب کہ ثاقب شاہین ناظم MSOآزادکشمیرنے عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر سیمینار میں شرکت اور خطاب کیا۔

اس میں دو رائے نہیں کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم نوجوانوں کی بیداری اورکشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی قابل دید ہے ،جب کہ بھارت کا ر یاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سی ڈھکی چھپی نہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سمیت مسلم برادری کو ذمہ دارانہ کرداراداکرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مؤثرومؤقر فورم پرتوانا آواز بلند کرنا ہوگی، یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپورانداز میں منا کر پاکستانی قوم نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورانہیں حق خودارادیت کے ملنے تک ان کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھیں گے ،بلاشبہ یوم یکجہتی کشمیر مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگرکرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے دینی وعصری طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرانداز سے مناکر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے محب وطن نوجوان بیدار ہیں ،وہ اسلام ،پاکستان اور نظریہ پاکستان کے بقا کے لیے ہر آن و ہر گھڑی میدان عمل میں موجود ہیں اور وہ کشمیری بھائیوں پر جاری ظلم وستم اور ان کے دکھوں اور تکالیف کو محسوس کررہے ہیں اور اس پر سراپا احتجاج ہیں۔
 

Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 248829 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More