یو سی غزن آباد گیس سروے کی منظوری

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی طرف سے یونین کونسل غزن آباد کیلیئے گیس سروے کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اس علاقہ کیلیئے بہت اچھی خوشخبری ہے اس سے قبل ن لیگ کے دور حکومت میں بھی دو دفعہ گیس سروے کروائے گئے جو وقت گزرنے پر پتہ چلا کہ دونوں سروے بوگس کروائے گئے تھے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ صرف ایک سیاسی دانہ تھا جو الیکشن کیلیئے ڈالا گیا تھا غلام سرور خان جن کا اس حلقہ سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کلرسیداں کی پوری تحصیل کو گیس فراہم کی جائے گی لیکن اس میں تھوڑا وقت لگے گا اس میں کوئی شک نہیں کہ اتنے بڑے منصوبے کیلیئے وقت تو ضرور درکار ہو گا فی الحال انہوں نے اس کی ابتدا یو سی غزن آباد سے کی ہے الﷲ کرے کہ یہ سروے ن لیگ کی طرف سے کروائے گئے دو سرویز سے مختلف ہو بہر حال امید کی جاتی ہے کہ یہ سروے صرف اصلی ہو گا اور عوام علاقہ کو اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ایک بہت بڑا تحفہ دیا جائے گا غلام سرور کان نے تحصیل کلرسیداں کیلیئے حافظ ملک سہیل اشرف کو گیس کے شعبہ کیلیئے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے انہوں نے ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا ہے جس کا جھوٹے وعدوں اور لارے لپوں سے کوئی سروکار نہیں ہے یو سی غزن آباد کیلیئے گیس سروے کی منظوری کیلیئے حافظ ملک سہیل اشرف ،راجہ ساجد جاوید ، راجہ فیصل زبیر اور دیگر چند مخلص دوستوں کی طرف سے کی گئی کاوشوں کا نتیجہ ہے اس حوالے سے تحصیل کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک میٹنگ شاہ باغ میں واقع مقامی رہنما راجہ فیصل زبیر کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں تمام معاملات طے کرنے کے بعد رپورٹ وفاقی وزیر غلام سرور خان کو بھیج دی گئی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد متوقع ہے جب اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ فیصل زبیر سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ یو سی غزن آباد میں جلد گیس کا کام شروع ہو جائے اور یو سی کئے عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہو جائے ن لیگ کے دور حکومت مین اس وقت کے سیاہ سفید کے مالک چوھدری نثار علی خان نے جان بوجھ کر اس علاقے کو گیس کی سہولت سے محروم کیئے رکھا ہے حالانکہ اس وقت ان کے ایک اشارے سے یہ کام ممکن ہو سکتا تھا لیکن انہوں نے اپنی سیاسی ٹھاٹھ باٹھ کو اس قدر طول دیئے رکھا کہ کسی کو اتنی ہمت ہی نہ ہونے دی کہ وہ ان سے یہ درینہ مطالبہ کر سکے اب اگر پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں یہ کام ہو جاتا ہے اور وہ ایک ایسے وزیر کے ہاتھون جس کا اس حلقے سے بھی کوئی تعلق نہ ہے تو پی ٹی آئی اس علاقے میں ایک خاص مقام حاصل کر لے گی جس کا آئندہ الیکشن میں بہت خیال رکھا جائے گا اور عوام اپنے اوپر ہونے والے احسان عظیم کو مد نظر رکھ کر اپنے ووٹ ڈالیں گئے جس سے ن لیگ کی سیاسی ساکھ کو سخت نقسان پہنچے گا یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ اس وقت تحصیل کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے جتنے بھی رہنما اور ورکرز کام کر رہے ہیں سبھی اچھی شہرت کے حامل ہیں وہ جس طریقے سے اپنی جماعت کی پالیسیوں کو فالو کر رہے ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو اس تحصیل میں ایک خاص مقام دلوانے میں کامیاب ہو جائیں گئے اور اگر انہوں نے پوری تحصیل میں گیس منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا تو حالات بہت مختلف ہو جائیں گئے پی ٹی آئی نے تھصیل کلرسیداں کے حوالے سے عہدیداروں کے چناؤ میں بڑی سمجھ داری سے کام لیا ہے اچھے افراد کا انتخاب ہی اس کی کامیابی کیلیئے بہترین ثابت ہو گا مجھے پورا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کی کلرسیداں میں قابل اور محنتی ٹیم اپنی تحصیل کی ترقی کیلیئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے اس حلقے کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144584 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.