خزینہ نبوت

خزینہ نبوت حضور اکرم ﷺ کی احادیث کا مختصر مجموعہ ہے۔ جس میں احادیث کی منظوم ترجمانی کی گئی ہے۔ ربیع الاول کے ماہ مبارک کی مناسبت سے یہ بہت متبرک تحفہ ہے۔ جو اسلامک ریسرچ اکیڈمی نے شائع کیا ہے۔احادیث کی منظوم ترجمانی پروفیسر سید ارشد جمیل نے کی ہے۔پروفیسر سید ارشد جمیل تدریس و تعلیم کے شعبہ سے متعلق ہیں۔ اس کتاب کے بارے میں وہ لکھتے ہیں کہ ،،محسن انسانیت کے اقوال و افکار کو سخن وری کا موضوع بنانا مجھ جیسے سائنس کے استاد کے لئے خاصا مشکل کام تھا جو بہرحال اللہ کے کرم سے ہوگیا۔ ارشد جمیل صاحب نے جو مختصر احادیث منتخب کی ہیں۔ وہ حافظ فضل الرحمنشاہ صاحب نقشبندی مجددی کی کتاب،، جواہر نبوت،، سے لی گئی ہیں۔ پروفیسر عنایت علی خان نے اس منظوم ترجمانی پر نظر ثانی کی ہے۔ کتاب عمدہ گیٹ اپ اور خوبصورت سرورق کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ (بخاری) اس کو اس طرح شعری پیکر میں ڈھالا ہے۔ اعمال کا مدار ہے نیت کا التزام۔ نیت میں ہو فتور تو اعمال سب حرام یا پھر یہ حدیث تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے بہتر ہے۔ اس کو شعر میں یوں بیاں کیا گیا ہے۔ تم میں سے بہترین ہے جو انسان خلیق ہو۔ جو اپنے اہل خانہ پر نرم وشفیق ہو، میانہ روی سب سے بہتر ہے(بہیقی) کو انھوں نے یوں شعر میں بیان کیا ہے فرمان مصطفٰے صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم یہ بڑا دلنشین ہے۔اوسط عمل طریق عمل بہترین ہے۔ کتاب کی قیمت سو روپے ہے۔ یہ کتاب نوجوانوں اور شعری ذوق رکھنے والوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ کتاب ڈی ۔35 بلاک 5 فیڈرل بی ایریا سے منگوائی جاسکتی ہے۔
Ata Muhammed Tabussum
About the Author: Ata Muhammed Tabussum Read More Articles by Ata Muhammed Tabussum: 376 Articles with 418934 views Ata Muhammed Tabussum ,is currently Head of Censor Aaj TV, and Coloumn Writer of Daily Jang. having a rich experience of print and electronic media,he.. View More