بھارت اپنے انجام کی فکرکرے

 ویسے توبھارتی انتہاپسند حکمرانوں کی درفطنیاں دن کے چوبیس گھنٹے ، ہفتے کے سات ،مہینے کے تیس اورسال کے تین سوپینسٹھ دن جاری رہتی ہیں ہندوانتہاپسندوں کے پاس پاکستان کی مخالفت اورکڑھنے سڑنے کے سواکرنے کوکوئی کام نہیں پاکستان کودباؤمیں لانے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے استعال کئے جاتے ہیں ، دنیامیں واوہلامچایاجاتاہے ، پاکستان اوراسکی فوج کوبدنام کرنے کی مذموم کوششیں ہوتی ہیں اوریہ سلسلہ گزشتہ اکہتربرسوں سے جاری ہے بدقسمتی سے بھارت میں ایک مرتبہ پھرعام انتخابات کاانعقادہونے جارہاہے جس میں کامیابی کیلئے حسب معمول مکاربنئے کی شاطرانہ چالبازیوں کاآغازہوچکاہے ہندوانتہاپسندوں کی ان چالبازیوں کانشانہ عموماََپاکستان ہی بنتاہے بھارتی سیاستدانوں نے یہ وطیرہ اپنارکھاہے کہ جب بھی وہاں کسی ریاستی اسمبلی کے انتخابات منعقدہورہے ہوں یاعام انتخابات کی آمدآمدہوان میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکائے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں بھارتی مسلمانوں پرمظالم کے پہاڑتوڑے جاتے ہیں کبھی گائے کوذبح کرنے پراورکبھی گائے کاپیشاب نہ پینے پرمسلمانوں کے گلے کاٹے ہیں اوریہ سب کچھ بارباراوردھڑلے سے دہرایاجاتاہے اب توبھارت میں انتخابات کے وقت پاکستان کوجنگ اورگھنٹوں میں نیست ونابودکرنے جیسے کھوکھلے نعرے لگانے تک نوبت آپہنچی ہے ہندوبنیااچھی طرح جانتاہے کہ وہ ناہی توپاکستان کے ساتھ جنگ کی سنگین غلطی کرسکتاہے اورناہی پاکستان کوئی مودی جی کی پاندان کاکوئی پان ہے جسے وہ ہڑپ کرکے نیست ونابودکردیں گے مودی جی کے کھوکھلے نعروں اوردھمکیوں کی گردمیں یہ حقیقت چھپ نہیں سکتی کہ پاکستان ماضی قریب میں دوسپرپاورزکی شکست کاسبب بناہے اوردہشت گردی کے خلاف ایک ایسی جنگ سے ناصرف نبردآزماہے بلکہ اسے خاتمے کے قریب لاچکاہے جس سے دنیاکے بڑے بڑے پھنے خاں دم دباکرباعزت واپسی کے راستے ڈھونڈرہے ہیں پاکستان اوراسکی فوج کے سامنے توبھارت کسی شماروقطارمیں نہیں ہندوبنیاپاکستان پرحملہ کرکے خودکوتباہی سے ہمکنارنہیں کراسکتامگرانتخابات جیتنے کیلئے پاکستان کواستعمال کرنے جیسامکروہ دھندہ اب بندہوناچاہئے بھارتی سیاستدانوں کواب کوئی دوسراطریقہ ڈھونڈناہوگاپاکستانی عوام ، اسکی فوج ،حکومت اوراپوزیشن ان دھمکیوں سے قطعاَ مرعوب نہیں ہوتے جلدیابدیربھارتی کوتاہ اندیش ،مکاراورانتہاپسندسیاستدانوں کویہ احساس ضرورہوگاکہ کشمیرکوزیادہ دیربزوربازوغلام نہیں رکھاجاسکتاعشروں سے جاری آزادی کی یہ تحریک اب دبنے والی نہیں بھارتی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں وہاں متعددریاستوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جن سے توجہ ہٹانے کیلئے بنیاسرکارپاکستان پرنت نئے الزامات لگاکراسے پریشرائزکرنے کی ناکام کوشش کرتارہتاہے بھارت کی یہ کوشش شترمرغ کاطوفان دیکھ کر سرریت میں دینے کے مترادف ہے اگرکوتاہ فہم بھارتی نام نہادقیادت کایہی وطیرہ جاری رہاتوکوئی بعیدنہیں کہ اس برائے نام سیکولرملک اوربزعم خوددنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کاٹائی ٹینک پاکستان جیسے چٹان سے ٹکراکرپاش پاش ہوجائے قابل افسوس امریہ ہے کہ سواارب آبادی والے ملک میں کوئی ذی شعورشخص موجودنہیں جوبھارتی سرکارکوسمجھائے کہ پاکستان جیسے ملک کونیست ونابودنہیں کیاجاسکتااگرایساممکن ہوتاتواکہتربرسوں سے پاکستان نامی ملک دنیاکے نقشے پراپنے پورے آب وتاب کیساتھ چمک نہ رہاہوتااوربنئے کے بغض بھرے سینے پرمونگ نہ دل رہاہوتااب بھی کچھ زیادہ نہیں بگڑابھارتی سرکارہوش کے ناخن لے کشمیرکومزیدبزوربازوغلام رکھنے کی روِش سے بازآجائے کیونکہ بنئے کے بازومیں اب وہ دم خم نہیں رہاجس سے وہ کشمیریوں کومزیددباسکے بھارتی آٹھ لاکھ فوج کی جانب سے کشمیرمیں لگائی گئی آگ بہت جلدپورے ہندوستان کواپنی لپیٹ میں لے سکتاہے اس آگ سے بھارت کامکروہ چہرہ پہلے ہی بھسم ہوچکاہے سیکولرازم اورجمہوریت پسندی کانقاب اتروانے کیلئے لاکھوں کشمیریوں نے اپناخون بہایاہے ،ہزاروں پاک دامن خواتین ماؤں بہنوں اوربیٹیوں نے اپنی عصمتوں کی قربانی دیکراس مکروہ چہرے پرتھوکاہے،ہزاروں بوڑھے والدین اپنے لخت جگروں کی خون میں لت پت لاشیں اٹھا چکے ہیں ان حالات میں مقبوضہ کشمیرکاناہی کوئی بچہ ، ناہی جوان اورناہی بوڑھابھارت کے ساتھ مزیدرہنے کوتیارہیں بھارت اپنی منافقانہ ،ظالمانہ اوربہیمانہ پالیسیوں میں ہرلحاظ سے ناکام ہوچکاہے ان ناکامیوں کی پردہ پوشی اوردوبارہ اقتدارکی سنگھاسن تک پہنچنے کیلئے ہندوانتہاپسنداوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں یہ ہتھکنڈے ناہی پہلے کبھی کامیابی کامنہ دیکھ سکے ہیں اورناہی آئندہ کیلئے ایسے امکانات نظرآرہے ہیں بھارت کوجب بھی کوئی عقلمندقیادت میسرآئے گی وہ ان خطوط پرضرورسوچے گی کہ دنیامیں سب کچھ توبدل سکتاہے مگرہمسائے نہیں بدلے جاسکتے جس کاایک زندہ ،تابندہ اورپائندہ ثبوت پاکستان ہے بھارتی عاقبت نااندیش قیادت اڑتیس برس پہلے دوقومی نظرئے کوبحیرۂ عرب میں ڈبونے کااعلان کرچکی ہے پھرآج انہیں کیامسئلہ ہے ؟ مسئلہ بھارتی روئیوں میں ہے جب تک یہ روئیے درست نہیں ہونگے ،جب تک دوسروں کوصفحہء ہستی سے مٹانے جیسے دیوانے کے خواب دیکھنابندنہیں ہونگے ،جب تک زمینی حقائق کاادراک نہیں ہوگااورجب تک جیواورجینے دوکی پالیسی نہیں اپنائی جائیگی بھارت اسی طرح خواب میں بڑبڑاتے ہوئے پاکستان کوگھنٹوں میں ختم کرنے کی بھڑکیں لگاتارہے گااسی طرح پاک فوج کوبدنام کرنے کی سعی لاحاصل میں مبتلارہے گااورپاکستان اسی طرح پھلتاپھولتارہے گابھارت کی سازشیں ناہی مغربی محاذپرکامیابی سے ہمکنارہونگیں اورناہی مشرقی محاذپراس کادال گلنے کے امکانات ہیں حسب سابق اندھیرے میں ٹامک ٹوئیوں کاسلسلہ جاری رہے گاجس سے پاکستان کاکچھ بگڑنے کی بجائے یہ مزیدتوانابن کرابھرے گاپاکستان لاکھوں شہادتوں کاامین ملک ہے اسکی بنیادوں میں ان گنت جوانوں،بوڑھوں ، بچوں اورخواتین کاخون موجودہے جس ملک کے باشندے رنگ ونسل کی تمیزکے بغیراسکی حفاظت کیلئے اپنے خون کے نذرانے پیش کرسکتے ہوں،جس ملک کے باشندوں کے پاس ایک آفاقی نظریہ موجودہواورجس ملک کودنیاکی طاقتورترین فوج کاساتھ حاصل ہو اسے کوئی مٹاتوکیا، اسکی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا اس سے ٹکرانے والے خودہی پاش پاش ہوسکتے ہیں ٹھوس اوراٹل زمینی حقائق کی روشنی میں بھارت کواپنے انجام کی فکرکرنی چاہئے۔
 

Wisal Khan
About the Author: Wisal Khan Read More Articles by Wisal Khan: 80 Articles with 57945 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.