امن کا دشمن نریندر مودی

گزشتہ روز بھارت نے مظفر آباد لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4یا5 ناٹیکل میل جبہ کے مقام پر واپس جاتے ہوئے لوڈڈراپ کیا جہاں چار بم گرے اوربالاکوٹ میں دس بارہ درختوں اور مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے دوسری طرف بہالپور اوکاڑہ لاہور سیالکوٹ میں بھی انڈین طیارے ریڈار میں حرکت کرتے نظر آئے آج ایک بار پھر بھارت نے لائن آف کنٹرول سے دراندازی کی کوشش کی لیکن بے وقوف اوربزدل دشمن کے دو ایم آئی جی 21 بھارتی طیارے پاک فضائیہ نے مارگرائے اوردو پائلٹ گرفتار کرلئے پاکستانی حکومت اورعسکری قیادت بھارت کو مظفر آباد لائن آف کنٹرول ڈرامے کے بعد یہ واضح کرچکے تھے کہ اب بھارت نےجو کرنا تھا کرلیا اب وہ جواب کاانتظار کرے لیکن بھارت باز نہ آیا اوردوبارہ بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس نے اپنا پورا ڈرامہ بری طرح متاثر ہوتے ہوئے خود بھی دیکھا اورپوری دنیانے بھی دیکھ لیا تجزیہ نگاروں اورتھنک ٹینک کامجموعی طور پر یہی کہنا ہے کہ مودی اپنی انتخابی مہم کی کامیابی کے لئے پاکستان سے جنگ کا کہہ کرکنٹرول لائن کی شہری آبادی پرحملہ کرکے دوچار شہادتوں کوثبوت کے طورپر پیش کرتے ہوئے سینکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت کادعوی کردے گا تاکہ بھارتی عوام میں مودی کی واہ واہ ہوجائے لیکن بدبختی سے بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے اصل میں بھارت نے پاکستان کو ہراساں نہیں کرناتھا بلکہ اپنی عوام کو خوش کرنا تھا تبھی تو پاکستان کاکوئی فوجی طیارے کااورنہ ہی فوج کاکوئی نقصان ہوا جس کے بارے میں بھارتی تجزیہ نگار ریاستی وزیراعلی اورسیاسی پارٹیاں مذمت کرچکے ہیں حیرانگی اس بات کی ہے کہ 350 دہشتگردوں کی کی ہلاکت کا دعوی لیکن نہ تصاویر نہ ہی نشانات بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی تو اپنی جگہ بھارتی عوام بھی آپس میں چپکے چپکے یہ تبصرہ کرتے ہونگے کہ ان کاوزیراعظم کس قدرجھوٹا اوربے وقوف ہے ہندو بنیا کے بارے میں مشہور ہے کہ بنیادکاندار ہو یا حکمران اس پراعتبار نہیں کیا جاسکتا اوریہ مودی نے ثابت کردکھایا ہے پاکستان کی بری فضائیہ اورنیوی فورسز پیشہ ورانہ تربیت میں ہمہ وقت چوکس ہیں اور دشمن کے ہرحملے کاجواب دینے کے لئے تیار ہیں بھارتی دھمکیوں اورکنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں سے پاکستان خوفزدہ نہیں لیکن عالمی برادری یہ ضرورخیال کرے کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے خطے کاامن تباہ ہوجائے گا-

Faisal Ramzan
About the Author: Faisal Ramzan Read More Articles by Faisal Ramzan: 18 Articles with 12845 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.