پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

بھارت کے جہازرات کی تاریکی میں مظفرآبادسے داخل ہوئے بالاکوٹ کے علاقے جابہ میں بم گرائے اوردم دباکربھاگ گئے ،اگلے دن مودی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں آج خوشی کا ماحول ہے۔ میں ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ بھارت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم نہ اٹکیں گے، نہ رکیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے،ابھی ان الفاظوں کی گونج بھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ بھارتی جب صبح نیندسے بیدارہوئے توسب سے پہلے انہیں یہ خبرسننے کوملی کہ پاکستان کی بہادرافواج نے دوانڈین طیارے مار گرائے ہیں اورایک پائلٹ بھی گرفتارکرلیاہے توپورے انڈیامیں اس وقت سے سوگ کاسماں ہے ۔

بالاکوٹ کے جعلی معرکے سے انڈین پھولے نہیں سمارہے تھے اس زعم میں وہ دوسرے دن بھی پاکستانی حدودمیں داخل ہوگئے مگرانہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیاہونے والاہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجکر 45منٹ پر محمد رزاق چوہدری لائن آف کنٹرول سے 7کلومیٹر دور آزاد جموں و کشمیر کے ضلع بھمبر میں واقع گاؤں میں اپنے گھر کے صحن میں موجود تھے کہ دھویں اور آواز سے انہیں اندازہ ہوا کہ اوپر آسمانوں میں کچھ ہوا ہے۔معاملے کو محتاط طریقے سے دیکھنے کے بعد علاقے کے 58سالہ سیاسی اور سماجی رہنما کو پتہ چلا کہ دو جہازوں میں آگ لگ گئی ہے جن میں سے ایک کنٹرول لائن کے اس پار جا گرا جبکہ شعلوں کی لپیٹ میں موجود دوسرا جہاز تیزی سے زمین کی جانب آ رہا تھا، طیارے کا ملبہ اس میدانی علاقے میں واقع رزاق کے گھر سے ایک کلومیٹر سے زیادہ دور تک گرا۔اس کے بعد انہیں ایک پیراشوٹ زمین کی جانب آتا نظر آیا جس نے ان کے گھر سے ایک کلومیٹر دور جنوب میں پرواز کی۔رزاق کے مطابق ایک پائلٹ پیرا شوٹ سے بالکل محفوظ حالت میں اترا۔

رزاق چوہدری نے کہا کہ انہوں نے فورا گاؤں کے نوجوانوں کو طلب کیا لیکن انہیں ہدایت کی کہ جب تک فوجی اہلکار نہ آجائیں، اس وقت تک وہ طیارے کے ملبے کے قریب نہ جائیں البتہ پائلٹ کو پکڑ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ پستول سے لیس پائلٹ نے نوجوان سے پوچھا کہ یہ پاکستان ہے یا بھارت، جس پر ان نوجوانوں میں سے ایک نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے جواب دیا کہ یہ بھارت ہے۔پائلٹ کی شناخت ونگ کمانڈر ابھی نندن کے نام سے ہوئی جس نے فورا نعرہ لگایا اور پوچھا کہ یہ بھارت میں کونسی جگہ ہے جس پر اسی نوجوان نے جواب دیا کہ یہ کلان ہے۔

پائلٹ نے انہیں بتایا کہ اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور اسے پینے کے لیے پانی درکار ہے۔کچھ نوجوان اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا، اس پر نندن نے ہوائی فائر کیا جبکہ نوجوانوں نے ہاتھوں میں پتھر اٹھا لیے۔رزاق نے مزید بتایا کہ پائلٹ نے اپنا پیچھا کرنے والے نوجوانوں کی طرف پستول تان کر پیچھے کی جانب آدھا کلو میٹر تک دوڑ لگائی جبکہ اس دوران اس نے نوجوانوں کو ڈرانے کے لیے چند مزید ہوائی فائر کیے لیکن اس کی یہ کوشش بھی رائیگاں گئی۔اس کے بعد ابھی نندن نے ایک تالاب میں چھلانگ لگا دی اور اپنی جیب سے دستاویزات اور نقشے نکال کر کچھ کو نگلنے جبکہ بقیہ کو تالاب میں ضائع کرنے کی کوشش کی۔

علاقے کے نوجوان پائلٹ سے اصرار رکتے رہے کہ اپنے ہتھیار پھینک دو اور پھر اسی دوران ایک نوجوان نے اس کی ٹانگ پر پتھر مار دیا۔وہ بالآخر تالاب سے باہر آ گیا اور مطالبہ کیا کہ اسے مارا نہ جائے۔نوجوانوں نے اسے دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا جبکہ کچھ نے بدلہ لینے کے لیے اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی البتہ دیگر افراد انہیں روکتے رہے۔اس دوران آرمی کے نوجوان بھی آ گئے اور پائلٹ کو اپنی حراست میں لے لیا اور نوجوانوں کے غیض و غضب سے بچایا۔رزاق نے شکر ادا کیا کہ کسی نوجوان نے پائلٹ کو غصے میں آ کر جان سے نہیں مار دیا کیونکہ ابھی نندن نے انہیں بہت زیادہ ڈرایا دھمکایا تھا۔حراست لیے جانے والے پائلٹ کو فوجی قافلے میں بھمبر میں موجود فوج کی عمارت میں لے جایا گیا۔

جب یہ قافلہ ہوران سے 50 کلومیٹر دور بھمبر شہر کے خلیل چوک سے گزرا تو سڑک کے دونوں اطراف موجود نوجوانوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے فوجی گاڑیوں پر گل پاشی کی اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان ایئرفورس زندہ باد اور کشمیر زندہ باد کے نعرے لگائے۔یہ نعرے اس وقت پورے ملک میں گونج رہے ہیں اس وقت پوری قوم متحدہوچکی ہے تمام سیاسی اختلافات کی جھاگ بیٹھ چکی ہے پورے ملک میں پاک فوج سے بھرپور اظہاریکجہتی کیاجارہاہے ،ریلیاں ،جلسے اورجلوس نکالے جارہے ہیں تمام پاکستانی ایک قوم کی طرح انڈیاکوللکاررہے ہیں ۔

امریکہ کی افغانستان سے پسپائی کے بعد خطے کی صورت حال میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔پاکستان کا کردار دیکھتے ہی دیکھتے اہمیت اختیار کرگیا ہے۔امریکہ خطے میں بھارت کو چین کے سامنے کھڑا کرنے کے لئے جو کردار دینا چاہا رہا تھا اور خود بھارت بھی خطے میں بادشاہت کے جو خواب دیکھ رہا تھا وہ یکدم چکنا چور ہوگئے ہیں ۔

اس بدلتے منظر نامے میں پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہوگیاہے ۔چین سی پیک کے ذریعے پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ایک لمبی شراکت داری کر چکاہے اور دنیا کے ہر فورم میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کے بعدعرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہوگئے ہیں پاکستان نے پچھلے چند سال میں تمام صورتحال کا مقابلہ انتہائی حوصلے،صبر اور دانشمندی سے کر کے تما م اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنا کر کامیابی حاصل کی ہے ۔ہندوستان کے لئے یہ ساری صورتحال کسی جان لیوا صدمہ سے کم نہیں۔اس کی مکاریوں کو مکمل ناکامی ہو رہی ہے۔پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعدہندوستان اس وقت انگاروں پر جل رہا ہے۔مستقبل قریب میں اسے جو منظر نامہ بنتا نظر آرہا ہے اس منظر نامے پر جب ہندوستانی پالیسی ساز غور کرتے ہیں تو ان کا حلق خشک ہو جاتا ہے۔

اسی پریشانی میں انڈیااپنے عوام کوگمراہ کررہاہے مودی جنگی ماحول پیداکرکے الیکشن جیتناچاہتاہے ،مگراصل بات یہ ہے کہ بھارتی قیادت کو احساس ہو چکاہے کہ کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ مودی کے ذہن میں اگر محدود جنگ ہے تو یہ اس کی خوش فہمی ہے۔ اﷲ والے ویسے ایک عرصہ سے غزوہ ہند کا کہہ رہے ہیں۔ کہیں وہ آن تو نہیں پہنچا۔ بہرحال پاکستانی امن چاہتے ہیں مگر جنگ کیلئے بھی تیار ہیں، اگرمودی کوجنگ کاشوق ہے تومسلمان جنگ کی آرزونہیں کرتامگرجب جنگ شروع ہوجائے توپھروہ پیچھے نہیں ہٹتااگر ایسا ہوا تو بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے لئے تیار رہے۔

اہل پاکستان اپنی افواج کے ساتھ مل کروہ جنگ کرنے کوتیارہیں جس کوغزہ ہندکہاجاتاہے ،جذبہ جہاداورشوق شہادت ہماری میراث ہے اس جذبے کے سامنے تمھاری کوئی ٹیکنالوجی نہیں چل سکتی ،شیطان کی چالیں اﷲ کی چالوں کے سامنے تار عنکبوت ہیں مکڑی کا جالا ہیں۔تمھیں جنگ کااتناہی شوق ہے توتمھاراکچھ نہیں بچے گاجبکہ دنیا کی انسانی آبادی کا ہرچھوتھا انسان مسلمان ہے۔اگریہ جنگ تم نے لڑناہی ہے توجان لوکہ یہ جنگ شروع تم کروگے ختم ہم کریں گے پوری دنیاکے مسلمان اس کوجہادکے جذبے سے لڑیں گے پھرتم کونہ امریکی بچائیں گے اورنہ اسرائیلی تمھاری مددکوآئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Umar Farooq
About the Author: Umar Farooq Read More Articles by Umar Farooq: 47 Articles with 36825 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.