ان شاءاللہ یہ پاک فوج ہے

وقت اور حالات کے ساتھ اب پاکستان کی قیادت بھی تبدیل ہو چکی ہے لہذا پاکستان آرمی کا مقابلہ دشمن کے بس کی بات نہیں ھے. ان شاءاللہ

‏‎یہ جو اطمینان ہے یہ ان شاءاللہ پاک فوج کی زندہ دلی اور جذبہ ایمانی کی بدولت ھے
‏‎الحمداللہ اللہ پاک اپنی رحمت خاص فرماۓ جس مالک کی رحمت سے ہماری فوج سلامت ھے اللہ پاک ہماری بہادر مسلح افواج کو سلامت رکھے اور مزید مظبوط بنائے
شدید بھارتی دھمکیوں جن میں اس دفعہ انکے اداکار اور کرکٹر تک شامل ہوگئے ہیں لیکن پاکستانیوں نے شغل بنا رکھا ہے اور کسی پاکستانی کو کوئی خوف نہیں بلکہ سکون ہےیہ جو اسقدر سکون ہے اسکی وجہ وردی سے پیار ہے جو عشق جنون کا مقام رکھتا ہے ‏‎یہ جو اطمینان ہے
اس کے پیچھے صرف اللہ کی رضا ؤ رحمت اور ہمارے بہادر فوجی جوان ہیں.
اور دوسری طرف ‏‎انڈیا کی بدحواسی کا یہ عالم ہے کہ کہتے ہیں پاکستانی ھمارے ٹماٹر کھاکر ھمیں مارتے ہیں۔
تو دشمنوں آپ کے ٹماٹر کھا کر ھم ایک دوسرے کو ایک لاکھ کی تعداد میں مارچکے ہیں اب آپ سے جنگ کا یہ فائدہ ہوگا کہ ھم ایک دوسرے کو چھوڑ کر آپ سے دو دو ہاتھ کرلینگے۔ فارغ تو ھم ویسے بھی بیٹھتے نہیں۔
لہذا یہ قوم تو کہتی ہے بسم اللہ.
اگر میں یہاں یہ کہوں کہ ‏‎انڈیا کو ڈر ہے کہ اگر جنگ شروع کی تو کشمیر تو دور کی بات ہے پورا بھارت دے کر بھی جان نہیں چھوٹنے والی تو غلط نہ ھو گا کیونکہ اس قوم کا ‏پاک فوج پر اور پاک فوج کا اس قوم پر ماشاءاللہ سے اتنا اعتماد ہے کہ انڈیا پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن اس دھمکی کو سیریس لینا تو درکنار ہم نے انڈیا، انڈین میڈیا، اور انڈین فوج کا شغل بنا رکھا ہے .
میں آج دہم کلاس میں گیا تو ایک بچہ کہتا ھے سر ‏‎ہم سب بچے بھی تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ جنگ اتوار کو ہوئی تو ہم بھی لڑنے جائیں گے ۔۔
انکی یہ بات, آرزو, تمنا, خواہش, جذبہ دیکھ اور سن کر حیران بھی ہوا اور ہنسا بھی کہ یہ جنگ نہ ہوئی کوئی پکنک ہو جیسے... اور اس قوم کو جنگ کی فکر ہی نہیں ہے کیا قوم کی نوجوان بہادر نسل ھے اللہ حفاظت فرماۓ انکی.
‏‎پورے قد سے جو کھڑا ھوں یہ کرم ھے تیرا
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا
یہ سب نعرہ تکبیر ‎(اللہ_اکبر) کی بدولت ھے یہ ایمانی طاقت ہے جو دشمن کو نہ ملی ھے اور نہ ملے گئ .‏‎تیاری کےساتھ بھروسہ ہماراہمیشہ اللہ پررہا ہے اور رہے گا ان شاءاللہ
یہ بات درست ہےکہ اونٹ کاگھٹنا باندھ کر اللہ پر توکل کیاجائے۔اور یہ بھی حقیقت ہے کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب دنیا سے جانے لگے تو دیے میں تیل نہیں تھا لیکن دیوار پر 9 تلواریں لٹک رہی تھی۔
اللہ نے فرمایا جنگ کیلئے اپنے گھوڑے تیار رکھو.ہمارا عزم بھی ہے اور توکل بھی,
‏‎زندگی کی اصل اڑان ابھی باقی ہے
غزوہِ ہند کا امتحان ابھی باقی ہے
ابھی تو ناپی ہے مٹھی بھر زمین ہم نے
ابھی تو پورا ہندوستان باقی ہے
لیکن ‏‎اگر پاکستانی میڈیا اس صورت حال کو غزوہ ہند بنا کے جس کی نبی پاکٌ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے فتح کی بشارت دی تھی۔۔ بنا کے زور شور سے تشہیر شروع کر دے تو انڈیا تو انڈیا, اسرائیل ,امریکہ تک کو سانپ سونگھ جائے، ان کی نسلیں جنگ کا نام لینے سے بھی ڈرنے لگ جائیں گی
‏‎لیکن یہاں بھی کچھ بھارت دوست ہیں جن کو پاکستانیوں کا یہ رتبہ ؤ مقام ھضم نہیں ہورہا۔ اور حسب معمول ملکی اداروں کے خلاف بکواس جاری رکھے ہوئے ہیں..
‏وزیر اعظم ‎پاکستان جناب عمران خان صاحب کی ‎بھارت گیدڑ بھبکیاں کا جو سفارتی آداب کے مطابق مشوره اور منہ توڑ جواب عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوۓ دیا ہے یہ پاکستان کے وقار ، ترقی خوشحالی اور امن کے لئے لازم تھا ‎.پاک فوج ، حکومت اپوزیشن سمیت پوری قوم ایک پیج پر ہے
‏‎‎اگر یہ کہا جاۓ تو دو راۓ نہیں کہ عمران خان ہی واحد وه لیڈر ھےجو انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتاھے تو میری گزارش ھے کہ جناب ‏‎عمران خان صاحب آپ ملک کو بہتری کی طرف لے جانے میں اپنا کردار جاری رکھیں جزل قمر جاوید باجوہ صاحب آپ اسی طرح سرحدوں پر ڈٹے رہیں,اور اگر محب وطن میڈیا دشمنوں کو یونہی بے نقاب کرتی رہے اور ملکی تمام ادارے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے تو ملک کے دشمنوں کو بات تو دور کی بات ہے تصور بھی جنگ کا مشکل ھو گا.
نوٹ.
میرے معاشرے کی ‏یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کچھ لوگ اس وقت تک بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لیتے جب تک ہسپتال میں جاکر نہ لیٹ جائیں
بہرحال جنگ کو لیکر اتنا ہی مسکراۓ جتنا بے بسی اور لا چارگی کو برداشت کر سکتے ہیں ورنہ اس قوم کے صبر و برداشت کو الیکشن کے وقت بٹنے والی بریانی میں ہم دیکھ چکے ہیں. (ایک راۓ)
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 455066 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More