راہ نجات, گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن

یہ ہاتھ قیامت کے روز اللہ کے سامنے انسانی اعمال کے شاہد گۓ

‏بڑے خوابوں کی شروعات چھوٹی چیزوں سے ہوتی ہے۔ آپ نے نیک نیت رہ کر صرف ان کا تعاقب کرنا ہوتا ہے اور مالک کائنات آسانی والا معاملہ فرما دیتا ہے
راہ نجات پروگرام چیچہ وطنی میں محترم بابر الیاس صاحب کی قیادت میں چند مخلص, صاحب استطاعت, اہل علم ؤ فکر دوستوں اور شاگردوں کے ماہانہ اپنی استطاعت کے مطابق جمع فنڈ کی بدولت کام کر رہی ہے جسکا مقصد صرف بیوہ کی کفالت اور یتیم کی تعلیم ھے .
گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن 101/6r ہڑپہ ضلع ساہیوال محترم اقبال صاحب کی زیر نگرانی ؤ سرپرستی اور مکمل فنڈ کے ساتھ محترم امین صاحب کی نوجوان ٹیم کی بدولت اپنے فلاحی کا سرانجام دے رہی ہے.
گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن میری نظر میں واحد فاؤنڈیشن ہے جسکا مکمل اندراج مکمل معلومات, وقت, دن, تاریخ کے ریکارڈ ہے گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن اس وقت, یتیم بچوں کی تعلیم, بیوہ عورتوں کی گھریلو کفالت, بیمار کی دوائی, غریب بچوں کی تعلیم ؤ سلائی سکول تک کا قیام عمل میں لا چکی ھے اور ان شاءاللہ اللہ پاک اپنی رحمت خاص سے اسکو آسمانی بلندی مزید عطا فرماۓ گا.
راہ نجات فانڈیشن یا پروگرام چیچہ وطنی جو اب گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں کام کر رہی ہے اسکا مقصد چیچہ وطنی میں بیوہ کی کفالت ,یتیم بچوں کی تعلیم منشور ہے, راہ نجات فانڈیشن یا چند دوستوں کا پروگرام ھے جسکا ماہانہ ایک اجلاس ہوتا جس میں مشورہ کر کے تمام دوست اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی دی ہوئی دولت میں سے جمع کرتے ہیں اور درج کر کے وقت ؤ تاریخ اسی وقت اپنے منشور کے مطابق خرچ کر دیتے ہیں.

‏شیشے کی بوتل سے خوشبو نہیں آتی
اس کے انـدر رکھے مواد سے آتی ہے،
اسی طرح صرف مسلمان ہونا کافی نہیں
بلکہ اپنے طریقہ زندگی، اپنے چال چلن،
اپنی گفتگــو اپنے کردار سے ظاہر کرنا
ضــروری ہے کہ ہم مسلمان اور نبی پاک
ﷺ کـی آخـــــــــــــــری امـت ہیـں.
‏میرے آقاﷺ زندگی یوں ہے کہ فاصلہ بہت ہے، کرایہ زیادہ ہے اور دنیا ہے کہ گھڑی گھڑی پیر کی زنجیر بنی جاتی ہے لیکن ہم نے بھی مدینے کو دل کے پلو سے باندھ رکھا ہے اور اسی پلو کو پکڑے پکڑے کام کئے جاتے ہیں پھر یہی پلو درود پڑھتے ہوئے روح کو ہلکورے دینے لگتا ہے اور ہم مدینہ چھو آتے ہیں۔
‏احساس اور احسان کرنے والا کبھی مفلس نہیں ھوتا،
رب کائنات !! صحت و سلامتی کے ساتھ آپ سب کو تاحیات ان دونوں خوبیوں سے سرفراز فرماۓ !! آمین۔

ایک ھاتھ الله کی طرف لینے کے لیۓ پھیلاؤ اور دوسرا ھاتھ مخلوق کی طرف دینے کے لیۓ پھیلاؤ
عبادت کے ذریعے الله سے لینا سیکھو اور اخلاق کے ذریعے بندوں کو دینا سیکھو عبادت کے ذریعے الله سے لیکر الله کے محبوب بن جاؤ اور اخلاق کے ذریعے مخلوق کو دے کر مخلوق کے محبوب بن جاؤ سکھی رھو گے
یاالله ھمیں ایک ھاتھ سے تجھ سے مانگ کر دوسرے ھاتھ سے تیری مخلوق میں تقسیم کرنے والا بنادے اور ھم سے راضی ھو جا.
راہ نجات اور گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن کا منشور
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
تَبَارَكَ الَّـذِىْ بِيَدِهِ الْمُلْكُۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ
وہ ذات با برکت ہے جس کے ہاتھ میں سب حکومت ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اَلَّـذِىْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ
جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
(اور) وہ جو نماز پڑھتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں
أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
یہی سچے مومن ہیں اور ان کے لیے پروردگار کے ہاں (بڑے بڑے درجے) اور بخشش اور عزت کی روزی ہے
‏اچھی سوچ کا ہونا اچھے عمل کی وجہ بن سکتا ہے لیکن افسوس کہ انسان کو حکم تھا اپنے نفس کو مار دو مگرانسان نے اپنے ضمیر کو مار دیا.اللہ پاک کا فرمان ھے
وَاَنِ اعْبُدُوْنِىْ ۚ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِـيْـمٌ
اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا اور
یہ سیدھا راستہ ہے۔
وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ
اور جان رکھو کہ تمہارا مال اور اولاد بڑی آزمائش ہے اور یہ کہ خدا کے پاس (نیکیوں کا) بڑا ثواب ہے
اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰٓى اَفْوَاهِهِـمْ وَتُكَلِّمُنَآ اَيْدِيْهِـمْ وَتَشْهَدُ اَرْجُلُـهُـمْ بِمَا كَانُـوْا يَكْسِبُوْنَ.
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور ہمارے ساتھ ان کے ہاتھ بولیں گے اور ان کے پاؤں شہادت دیں گے اس پر جو وہ کیا کرتے تھے۔فرمان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ھے کہ
كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
تم میں سے ہرایک ذمہ دارہےاوراس سےاس کی ذمہ داری کی بابت پوچھاجائےگا
أَنَا وَکَافِلُ الْيَتِيْمِ فِي الْجَنَّةِ هٰکَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطٰی، وَفَرَّجَ بَيْنَهُمَا شَيْئًا.
میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں اِس طرح ہوں گے۔ اور (آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے) اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا اور دونوں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھا۔‘‘
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
اللہ پاک نے قرآن کریم نے آخرت کی نعمتیں اور ہولناکیاں بڑی وضاحت سے بیان کی ہیں تاکہ انسان اپنے مقصد زندگی کا دامن تھام کر زندگی بسر کرے. اللہ پاک کے حضور آخرت میں انسان کو اپنی پوری دنیاوی زندگی کے اعمال کا حساب دینا ہے اس ضرورت ؤ فکر اس بات کی ھے کہ ہم نے اس کے لیے تیاری کیا کی ھے ؟
فرمان الہی ھے کہ
جو اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑا ھونے سے ڈرا, اس کے لیے دو جنتیں ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ اس روز دنیاوی زندگی کی تمام نعمتوں کے بارے میں سوال کیا جاۓ گا-
مال کیسے کمایا ؟
کہاں خرچ کیا ؟
زندگی کیسے گزاری ؟
جوانی کس حال میں صرف کی ؟
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّـهَا الْمُجْرِمُوْنَ
(کہا جائے گا) آج الگ ہو جاؤ اے مجرمو!
سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِـيْـمٍ
پروردگار نہایت رحم والے کی طرف سے انہیں سلام فرمایا جائے گا۔
"""میرا منشور یہ ہے کہ کسی نا کسی طرح ہم سب ملکر ماہانہ اللہ پاک کی عطا فرمائی ہوئی دولت میں سے اگر اپنی استطاعت کے مطابق کچھ جمع کر لیں تو کوئی ایک غریب خاندان, بیوہ ,یتیم بچے, کسی غریب بیٹی کی شادی, کسی معذور کی مدد, یا دیگر حالات کی چکی میں پستے انسانوں کی مدد کر سکتے ہیں کیونکہ قیامت کے دن اللہ کے دربار میں اس سے زیادہ بے بسی اور کیا ھو گئ کہ جب ہمارے اپنے ہاتھ ہی ہمارے خلاف گواہی باعث ھوں گۓ """
ہم سبکو ملکر فیصلہ کرنا ھے کہ قیامت کے دن ہماری منزل سلامتی والی ہے یا پھر مجرمو! والی لہذا جو بتان رنگ ؤ بو کو توڑ کر اور زبان ؤ نسل کے تمام امتیازات مٹا کر انسانیت کے خوب صورت اور ہمہ گیر دائرے میں جو اسلام کی بدولت ہم داخل ھوۓ ہیں اب اسکی عظمت کو برقرار رکھنا بھی ہمارا فرض ھے.تو قدم اٹھاو میرے دوستوں جو محسوس ہوتا ہے کہ آسانیاں ہم تک نہیں پہنچ پا رہیں ، تو آؤ ملکر آسانیاں تقسیم کریں انہیں اپنے تک پہنچنے کا راستہ فراہم کریں۔اللہ پاک سے دعا ھے کہ اسلامی تعلیمات کو سمجھنے کی اور عمل کی توفیق عطا فرماۓ اور ہمارے اس عملی قدم کو قبول فرماۓ.آمین

راہ نجات پروگرام یا فاؤنڈیشن چیچہ وطنی جو اب ان شاءاللہ سنئیر مینجمنٹ گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن 101/6r ہڑپہ ضلع ساہیوال کی سرپرستی میں کام سر انجام دے رہا ہے .
گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی غیر جانبدار رفاہِ عامہ کی تنظیم ہے. جس کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے. امید کرتے ہیں آپ کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی.
عطیات کے لئے رابطہ:
گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن 03426513985
(راہ نجات ) گیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن چیچہ وطنی
03016913244
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 558177 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More