پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پاکستان کا منہ توڑ جواب

پچھلے ماہ کی آخری تاریخوں میں بھارت نے ایک من گھڑت ڈرامہ کیا اور اپنی قوم کو مودی نے بے وقوف بنایا کہ ہم نے پاکستان میں بالا کوٹ کے مقام پر دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر حمہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا ہے حالانکہ صورت حال اس کے بالکل مختلف ہے مودی ہمیشہ بھڑکیں مارنے میں سب سے اول رہے لیکن ہے تو آخر چائے والا ہی قسمت کی دیوی نے اسے وزیر اعظم کے منصب پر پہنچا دیا لیکن جو دہشت گردی کو ختم کرنے کا راگ گاتا ہے وہ دراصل خود ایک دہشت گرد تنظیم کا رکن ہے جو آئے دن گجرات اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں لیکن اب بھارت کی پڑھی لکھی عوام اس کے ڈراموں کو سمجھ چکی ہے مودی نہ صرف پاکستان اور بھارت کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے بلکہ اس آگ میں پوری دنیا جل سکتی ہے یہ جنگ مختصر نہیں بلکہ طویل ہو سکتی ہے اور اس کا انجام انتہائی بھانک ہو گا کیونکہ اب جنگ روایتی ہتھیاروں کی بجائے ایٹمی ہتھیاروں سے لڑی جائے گی ۔خیر مودی نے ذرا سی غلطی کر کے اپنا انجام دیکھ لیا ہے کہ پاکستان کس طرح جواب دیتا ہے مودی جہاں جہاں جنگ چھیڑے کا انشا اﷲ پاک فوج اسے بھر پور جواب دے گی نہ صرف پاک فوج بلکہ تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام اس وقت ایک پیچ پر ہیں اور پاکستان کا ایک ایک شہری سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہم نہ تو شام ہیں ،نہ فلسطین اور نہ کشمیر ہیں ہم ایک مظبوط قوم ہیں اور ایسی قوم جو وقت آنے پر ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہمارے ایک جانباز حسن صدیقی نے تمہیں ایسا مزاہ چکھایا ہے جو تم مدتوں یاد رکھو گے لیکن اب اگر تم نے دوبارہ ایسی کوئی غلطی کی تو تمہیں بہت مہنگی پڑے گی ہم امن کے داعی ہیں ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور تم اسے ہماری کمزوری نہ جانو۔ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں ۔

ایک بات واضح کرتا چلوں کہ بھارت جس بات کا دعوی کر رہا کہ اس نے یہ بم دہشت گردوں پر گرائے ہیں لیکن اب یہ قلعی سب پر کھل چکی ہے کہ وہاں سوائے درختوں کے کچھ بھی نہ تھا وہاں جو بم گرائے گے وہ اسرائیل ساختہ تھے بھارت 2017 میں اسرائیل سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے اب یہ تو معلوم نہیں کہ اس حملہ میں اسرائیل نے کتنا کردار ادا کیا ہے لیکن اس کے بم ضرور استعمال ہوئے ہیں بھارت اسرائیل گھٹ جوڑ مسلمانوں کے خلاف ہے اور یہ ثابت ہے کہ اسرائیل فلسطین میں اور بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن انشا اﷲ وہ وقت اب دور نہیں جب کشمیر بھارت سے اور فلسطین اسرائیل سے آزاد ہو جائیں گے ۔

حالیہ کشدگی کے بعد اب حالات رفتہ رفتہ معمول پر آ رہے ہیں کیونکہ اس کی پہل ہم نے کی ہم نے امن کا پیغام بھارتی گرفتار پائیلٹ ابھی نندن کو واپس کر کے دیا ہے اس سے ثابت ہوا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے نہ کہ جنگ کا۔۔۔۔پوری دنیا نے پاکستان کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور دنیا بھر کے میڈیا نے اس کا خیر مقدم کیا ہے جو یقینی پاکستان کی عالمی سطح پر فتح ہے اس میں پاکستان کا ہر شہری شامل ہے ۔ہم امن کے داعی ہیں اور مودی تم امن کے دشمن ہو مجھے امید ہے اب مودی کو بھارت میں عوام کی جانب سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اب بھارتی عوام جان چکی ہے کہ ان کا میڈیا اور حکومت انہیں دھوکے میں رکھے ہوئے ہیں اور اب سچ سب کے سامنے آ چکا ہے کہ مودی ایک جھوٹا سیاست دان ہے جو اپنی سیاست کی خاطر نہ صرف دو ملکوں کے امن کو داؤ پر لگا سکتا ہے بلکہ پوری دنیا کا امن خراب کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رہا ہے کیونکہ جنگیں جب شتروع ہوتی ہیں تو ان کا اختتام اتنا آسان نہیں ہوتا اور یہ ایک خطے سے دوسرے خطے تک پھیلتی چلی جاتیں ہیں تو میرا مودی صاحب کو مشورہ ہے کہ جناب اپنی مدت پوری کریں اور گھر بیٹھیں اور چائے بنائیں اور چائیں پئیں اصل کام آپ کا یہی ہے سیاست کرنا اپ کا کام نہیں ہے ۔

بھارت کا دعوی تھا کہ اس نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے لیکن یہ بھی جھوٹ نکلا اور وہ میڈیا پر اپنا ہی گرا ہوا طیارہ دکھاتے رہے اور بار بار یہی کہتے رہے کہ یہ پاکستان کا طیارہ جو بھارتی حدود میں آ گیا تھا لیکن جھوٹ آخر جھوٹ ہی ہوتا ہے کیونکہ جو انجن دکھایا جا رہا تھا وہ ایف سولہ کا تھا ہی نہیں یوں بھارت کا جھوٹ سامنے اا گیا اور دنیا سمجھ گئی کہ مودی جھوٹ بول کر اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مودی صاحب اب کی عقل ٹکھانے آ چکی ہو گی امید کرتیہیں کہ آئیندہ آپ سوچ سمجھ کر ہی کوئی فیصلہ کریں گے ان انتخابات میں آپ کی ہار یقینی ہے اور اب دوبارہ بھارت کے وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے کیونکہ بھارتی عوام کا بھروسہ آپ سے اٹھ گیا ہے ہمارے بارے میں اگر کچھ پوچھنا ہے تو اپنے پائیلٹ ابھی نندن سے پوچھئے گا کہ ہم مسلمان کیسے ہوتے ہیں تو تمہیں پتا چلے گا ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور یاد رکھو کہ دہشت گرد کا کوئی ملک نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کی کوئی سرحد ہوتی ہے دہشت گردی کی لہر پوری دنیا میں آئی ہوئی ہے جس پر ہم سب مل کر ہی قابو پا سکتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ جنگ ہوتی ہے تو اس جنگ میں استعمال ہونے والے ایٹمی ہتھاروں سے اٹھنے والا دھواں پوری دنیا میں پھیل جائے گا اور یہ اس کے اثرات کئی سالوں تک رہیں گے نہ بارشیں ہوں گی اور نہ فصلیں اگیں گی جب پوری دنیا کے پاس صرف ساٹھ دن کی خوراک موجود ہے اب آپ اس سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس پوری دنیا کس قدر متاثر ہو گی اور پاکستان اور بھارت کا کیا حال ہو گا اس لئے خدارا ہمیں اپنے شہریوں کے بارے میں سوچنا ہو گا اپنی انا اور مفادات کی خاطر اس پورے خطے کو جنگ میں نہیں دھکیلا جا سکتا ۔ہمیں امن کی جانب قدم بڑھانا ہوگا اور مزاکرات کا راستہ اپنا ہوگا اور یہی راستہ امن کا راستہ ہے مذاکرات سے بڑے سے بڑے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے جبکہ جنگیں مسائل کا حل نہیں بلکہ اور کئی مسائل کا سبب بنتی ہیں ۔امید ہے کہ دونوں ممالک کے حکمران ٹھنڈے دماغ سے اسے سوچیں گے ۔پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔پاک فوج پائیندہ باد

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924805 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More