عورت مارچ... تمھیں اِس سے کیا

مذہبی ذہن اور لبرل مائنڈ سیٹ کا کبھی آپس میں اتفاق ہوا ہے جو آج ہوگا؟ دونوں اپنی اپنی زندگی جئیں ایک دوسرے کی زندگیوں میں جھانکنا ایک دوسرے پر لعنت ملامت کرنا کیا ضروری ہے.

تم چاہے دوپٹہ پہنو...
وہ چاہے بےپردہ پھرے تمھیں اِس سے کیا

تم خود کو آدھا سمجھو...
وہ خود کو پوری بتائے تمھیں اِس سے کیا

تم جسم کو جتنا مرضی ڈھانپو...
اُسکا جسم اُسکی مرضی تمھیں اس سے کیا

تم تو سامنے سے ہی بلاؤ...
وہ جہاں سے چایے بلائے تمھیں اِس سے کیا

تم اپنے دن چھپاؤ...
وہ جسے چاہے بتاتی پھرے تمھیں اِس سے کیا

تم کچن میں ہانڈی چڑھاؤ...
وہ گاڑی کا ٹائر بدلے تمھیں اُس سے کیا

تمھیں شوہر مہربان ملا شکر مناؤ...
وہ گھٹیا مردوں سے اپنی جان چھڑائےتمھیں اس سے کیا

تم چاہے جیسی خود پر حدیں لگاؤ...
وہ ہر حد پار کرجائے تمھیں اِس سے کیا

تم ریوڑ میں ہانکی جاؤ...
وہ بھیڑیوں کے درمیان اپنا وقت گزارے تمھیں اِس سے کیا

تم جو کہتے ہو وہ سچ میں بن کے دکھاؤ...
وہ چاہے گمراہ کہلائے تمھیں اِس سے کیا

(از قلم علی راج)
 

علی راج
About the Author: علی راج Read More Articles by علی راج: 128 Articles with 117600 views کالم نگار/بلاگر.. View More