پاکستان میں بھارتی سیکولر لابی کی زبانی دوسری
تعریفی باتوں کے علاوہ یہ بھی سنتے آئے ہیں کی بھارتی الیکشن کمیشن بل لکل
آزاد اور سیکولر ہے۔ ظاہر ہے کہ بھارتی سیکولر آئین کے مطابق، بھارتی
الیکشن کمیشن کے قواہد و ضوابط میں بھی اس کے سیکو لر نظریہ کو سامنے رکھتے
ہوئے سیاست میں مذہب کے استعمال نہ کرنے کے پر ضرور پابند ہو گا۔کیا بھارتی
سیکولر آئین کی موجودگی میں ، بھارتی دہشت گرد انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس
کا بنیادی رکن، گجرات کاقصائی ،مسلمانوں کا دشمن ، بھارت کا دہشت گرد انتہا
پسند وزیر اعظم،نرنیدرا موددی کو بھارتی الیکشن کمیشن کے قواہد و ضوابط کی
کھلی خلاف وردی پر روک نہیں سکتا؟ کیا دہشت گرد مودی گجرات میں چار ہزار
مسلمانوں کا قتل عام کروا کے گجرات کا وزیر اعلیٰ نہیں بنا تھا؟اور اب جب
وہ سیکولربھارت کا وزیر اعظم ہے مذہب کو استعمال کر کے ووٹ نہیں مانگ رہا ؟
کیا مودی اور اس کی دہشت گرد نا نہادسیاسی پارٹی نے ہندو اکثریت کو
مسلمانوں کے خلاف اُکسا کر مسلمانوں کا جینا حرام نہیں کر دیا؟ مودی اور اس
کی دہشت گرد حکومتی نام نہاد سیاسی پارٹی نے ہندو اکثریت کو پورے بھارت میں
مسلمانوں کے خلاف نہیں کر دیا ہے؟ ملک میں بھارتی میڈیا اور انتہا پسند
ہندوؤں نے جنگ کا ماحول پیدا نہیں کر دیا؟ کیااس کی بنیاد پر بھارت میں
مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی عام نہیں ہو گئی ہے؟ اب ایک عرصہ خاموشی کے بعد
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے رپورٹ شایع کی ہے کہ بھارت میں
اقلیتوں، خاص کر مسلمانوں کو مذہب کی بنیا دپر تشدد کا نشان بنایا جا رہا
ہے ۔ یہ سب کچھ مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے کر رہی ہے۔ مثلاًایک ویڈیو
وائرل ہو چکی ہے۔ اس میں دکھایا جا رہاہے کہ ایک مسلمان کوایک پلر کے ساتھ
باندھا ہوا ہے۔ ایک دہشت گرد انتہا پسند ہندو اسے ڈنڈے ماررہا ہے۔ اورکہتا
جا رہا ہے کہ بولو’’ جے شری رام۔ جے شری رام‘‘ ادھ موہہ زخموں سے چور
چورمظلوم مسلمان اس کا انکار کر رہا ہے۔ دہلی میں ایک مسلمان کو شک کی
بنیاد پر کہ اس کے فریج میں گائے کا گوشت رکھا ہوا ہے دہشت گردانتہا پسند
ہندوؤں کے ایک گروہ نے اسے اذیتیں دے دے کر شہید کر دیا۔ بعد میں تحقیقی
کمیشن نے ثابت کیا کہ مسلمان کے گھر فریج میں رکھا ہوا گوشت گائے کا نہیں
بلکہ بکرے کا تھا۔ایک مسلمان ڈرائیور اپنی گاڑی میں میں گائے کو ایک جگہ سے
دوسری جگہ ٹرانسپورٹ کرنے کی وجہ سے شک کی بنیاد پر کہ گائے کو ذبیع کرنے
کے لیے جا رہاہے شہید نہیں کر دیا؟ بھارتی مقامی انتظامیہ کی طرف سے
مسلمانوں کووارنگ دی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اپنے مردوں کو دفنانے کے
بجائے ہندوؤں کی طرح جلا دیاکرو۔ کیونکہ بھارت میں مسلمانوں کے قبرستانوں
کی وجہ سے زمین کم پڑتی جا رہی ہے۔ اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے، مسلمانوں
کے قبرستانوں میں قبروں سے مردے نکال زمین ہموار کی جا رہی ہے۔ بستیوں میں
اعلان کر دیا گیاکہ فلاں دن ہندوؤں کا کوئی تہوار ہے۔ لہٰذا راستے کی مساجد
میں اذان نہیں دی جائے گی۔ کوئی مسلمان نماز پڑھنے بھی نہیں جائے گا۔، اُس
دن اس علاقے میں کوئی مسلمان ٹوپی پہن کر بھی باہر نہیں نکلے گا۔ اگر ان
احکامات کی پابندی نہ کی گئی تو نقصانات کے خود ذمہ دار خود مسلمان ہونگے
انتظامیہ نہیں ہو گی۔کئی برس پہلے باباری مسجد کو یہ کہہ کر دہشت گرد انتہا
پسند ہندوؤں نے شہید کر دیا کہ جہاں پر ہندوؤں کا مندر تھا۔ مقدمہ بھارت کی
سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ۔متعصب بھارتی عدلیہ آج تک اس کا فیصلہ نہیں کر
سکی۔ بھارت میں کئی مساجد کے لیے کہا جا رہا ہے یہ مندر توڑ کر بنائی گئی
تھیں۔ پورے بھارت میں کئی مساجد کے خلاف دہشت گرد انتہا پسند ہندوؤں یہ مہم
چلائی ہوئی ہے۔ یہ مہم اُس وقت جب یہ مساجد بنائی جا رہیں تھی کیوں نہیں
چلائی گئی؟ دنیا کے آٹھویں عجوبہ تاج محل آگرہ کے لیے بھی کہاجا رہا ہے کہ
یہ بھی ایک مندر کو توڑ کر مغل بادشاہ نے اپنی بیگم ملکہ ممتاز محل کی محبت
کی یاد میں تعمیر کیا تھا۔ طارق فتح نامی ایک مرتد مسلمان کے ذریعے بھارتی
میڈیامیں مہم چلا ئی جا رہی ہے کہ ہندوستان پر ہزار سال سے زیادہ حکومت
کرنے والے مسلمان حکمران لٹیرے اور غاصب تھے۔ آریہ بھی ہندوستان پر حملہ
آور ہوئے تھے کیا وہ بھی لٹیرے اور غاصب نہیں ہیں؟بھارتی مسلمانوں کے خلاف
پر تشدد واقعات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ جس میں تاجروں، کھیلاڑیوی،مصنفین،
گلوگاروں، فلم سازوں ، فلمی ادکاروں اوربھارت میں رشتہ داروں سے ملنے کے
لیے جانے والے عام مسلمان شامل ہیں۔ان کے خلاف ایک دہشت گردانہ مہم ہے جو
بھارتی دہشت گردوں نے چلائی ہوئی ہے۔ سب سے بڑی مہم دہشت گرد موددی نے ملکی
الیکشن جیتنے کے لیے چلائی ہوئی ہے۔ پاکستان پرموجودہ فضائی حملہ کرنے سے
پہلے بھی ایئر اسٹرائیک کا شوشہ چھوڑا تھا۔ اور دعویٰ کیا تھا کہ ایک
پاکستان کے اندر کھس کرکئی لوگوں کو شہید کیا ۔اس جھوٹ کے مقابلے میں
پاکستانی فوج نے بین الاقوامی صحافیوں کو جائے وقوع کا دورہ کرایا۔ آزادصحا
فیوں نے جائزہ لینے کے بعدنے تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں کوئی بھی شہادت
نہیں ہوئی بھارت کی طرف سے سب کچھ جھوٹ ہے۔ کشمیر میں نسل کشی اور کشمیری
عزت مآب خواتین کے ساتھ بھارتی سفاک فوجیوں کی اجتماہی آبرو زیزی سے تنگ
آکر آخر ایک کشمیری نوجوان نے بھارتی فوجی قافلہ پر کشمیر پلومہ میں فدائی
حملہ کیا اور بھارت کے چالیس سے زیادہ فوجیوں کوجہنم رسید کیا تو فوراً
بغیر تحقیق کے مودی نے الزام پاکستان کے سر لگا دیا۔ اپنے انتخابی جلسوں
میں اعلان کیا کہ پاکستان کو اس کا سبق سکھایا جائے گا۔ پھر پلائنگ سے
پاکستان پر کئی سمتوں ہوئی حملے کی کوشش کی۔کچھ جگہوں پر پاکستان فضائی فوج
نے بھارتی طیاروں کو مار بھگایا۔ کشمیر میں تین جگہوں پر حملہ کرتے ہوئے جب
پاکستانی کی بین الاقوامی حدود کی خلاف دردی کرتے ہوئے ،بھارتی پائلٹ اپنے
پے لوڈ بالاکوٹ کے میدان میں گرا کر بھاگ گئے۔ بھارتی حکومت اور میڈیا نے
دعویٰ کیا کہ بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گرد ٹکانے کو تباہ کر دیا گیا
اور ۳۵۰ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مگر پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا نے
جائے وقوع کا مشاہدہ کیا۔ میڈیا کے مطابق وہاں کچھ صنوبر کے درختوں کو
نقصان پہنچا اور ایک گھڑے میں ایک کوہ مرا ہوا پایا گیا۔ امریکی سیٹ لائٹ
نے بھی فضا ء سے لی گئی تصاویر میں بھارتی جھوٹ کو آشکار کیا۔ بھارت کی
اپوزیشن ثبوت مانگ رہی ہے اور مودی کہتا کہ بھارتی فوج سے ملک دشمن ثبوت
مانگ رہے ہیں۔اس سے بھارت فوج کا مارل متاثر ہو گا۔ پاکستان پر بھارت فضائی
حملے پر پاکستان کی فوج اور پاکستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ
بھارت نے ہماری ملک پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف وردی کی ہے۔
اس کاہم بدلہ لیں گے۔ اس کے بعد پاکستان فضائی فوج نے کشمیر میں بھارت پر
فضائی حملہ کیا۔ پاکستانی جہازوں کی زد میں بھارتی گولا بارود کا ڈیپو تھا۔
مگر پاکستان نے فضائی حملہ ایک خالی جگہ پر کیا۔بھارتی جہازوں نے پاکستانی
جہازوں کا پیچھا کیااور پاکستان کی فضائی حدود کو جب کراس کی تو پاکستانی
جہازوں نے دو بھارتی جہازوں کو مار گرایا۔ ایک جہاز کاملبہ بھارتی اور ایک
کاپاکستانی علاقے میں گرا۔ پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی
زندہ گرفتار کر لیا۔ پاکستان نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں ۔ پاکستان نے اس
کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا۔ پاکستان کی پر امن پالیسی
کی پاکستان ،بھارت اور دنیا کے امن پسند حلقوں نے تعریف اورکی بھارت کی
مذمت کی۔مگر دہشت گردد مودی انتہا پسند مودی اپنی انتخابی جلسوں میں کہتا
ہے کہ پہلے حملہ تو صرف پائلیٹ پرجیکٹ تھا اصل ابھی کرنا باقی ہے۔ ایسی
صورت حال میں میں دو ایٹمی ملکوں کے درمیان بین الاقوامی میڈیا نے جنگ کی
پیش گوئی کی ہے۔ جس کاذمہ داردہشت گرد مودی کے ہو گا۔ ضرورت اس امر کی ہے
کہ بھارت کے دہشت گردانتہا پسند وزیر اعظم موددی کو اپنی مسلم اور پاکستان
مخالف مہم کو ختم کر کے اپنی کارکردگی کی بنیا پر الیکشن لڑنا چاہیے ۔مگر
موددی پہلے بھی مسلم دشمنی اورپاکستان دشمن منشور پر الیکشن جیت کر آیا تھا۔
اب بھی پرانے نسخے پر عمل کرتے ہوئے اسی پالیسی پر الیکشن لڑے گا۔ مودی کی
اس پالیسی سے دو ایٹمی ملکوں کے درمیا ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے۔ اس کو امن
پسند حلقے یا بھارت کے سیکولر آئین کے تحت قائم بھاتی الیکشن کمیشن اپنے
اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے موددی کو مذہب کو استعمال کر کے الیکشن لڑنے
سے ہی روک سکتا ہے۔ دنیا دیکھے گی کہ کیا بھارت کا الیکشن کمیشن بھی انتہا
پسند ہے یا سیکولرپسند ۔ کیا بھارتی الیکشن کمیشن اور پاکستان میں موجود
بھارت سیکولر لابی بھارت سیکولر آئین پر عمل درآمد کرا تے ہیں کہ نہیں؟
|