تم کرو توجہموریت ہم کریں تو قانون کی خلاف ورزی

اے میرے حکمران کیا یہ تمہارا انصاف ہے ،کہ ان اساتذہ کو حق مانگنے پر لاٹھی چارج کرنا شیلنگ کرنا آنسو گیس پھینکنا ؟ تمہارا تو فرض تھا کہ تم انصاف کے تقاضے مکمل کرتے ؟مگر نہیں کیے پھر کیسے کہتے ہو تم کہ سندھ کے حق دلاؤں گا ، ہر بار تو تم ہمارا لہو لہان کرتے ہو جب بھی ہم نے حق مانگا ہے ہمیں ہمارا حق نہیں ملا ہم پر لاٹھیاں براسائی گئیں ، ہم پر شیلنگ کی گئی ۔ تم دیکھو ہم کتنے بھولے ہیں کہ بی بی کے پیار میں بھٹو کی محبت میں پھر بھی پانچھ سال جو تم لاتیں برساتے ہو وہ بھول کر تہمیں ہی ووٹ دیتے ہیں ۔

اے میرے حکمران تم کہتے ہو کہ اساتذہ کو اپنا کام کرنا چاہیے اس طرح احتجاج نہیں کرنا چاہیئے مگر جناب عرض یہ ہے کہ حکومت صرف اپنے کام کرتی تو ان کو احتجاج نہ کرنا پڑتا 10 سال جو آپ نے کیا ان کا تو حساب اللہ جانتا ہے مگر خدارا اب کچھ احساس کرو ہم پر ہمارے پاس سوائے امید کے کچھ نہیں باقی ، اگر تم ایسا کرو گے اے میرے حکمران تو یہ امید بھی باقی نہیں رہے گی ۔

 

Rameez
About the Author: Rameez Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.