ملازمت کی آفر جعلی ہے یا اصلی٬ کیسے معلوم کیا جائے؟

image
 
انٹرنیٹ کے اس دور میں نوکری تلاش کرنا اب مشکل نہیں رہا۔ اب جسے بھی نوکری کی تلاش ہوتی ہے وہ سب سے پہلے انٹرنیٹ کے ذریعے نوکری تلاش کرتا ہے ۔ لیکن جہاں اس سہولت سے ہمیں فائدہ ہورہا ہے وہی اس کے تقصان بھی موجود ہیں کہ آیا جو نوکری ہم نے تلاش کی ہے کہیں وہ جعلی تو نہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی 5 طریقے بتائیں گے جس سے آپ کو اس بات کی جانچ کرنے میں آسانی ہوگی کہ جس ملازمت کی پیشکش آپ کو کی گئی ہے یا جو ملازمت نے تلاش کی ہے وہ کہیں کوئی دھوکہ تو نہیں-
 
-1 عموماً جب بھی آپ انٹرنیٹ کے ذریعے کسی نوکری کے لیے درخواست دیتے ہیں تو بدلے میں آپ کو ایک ای میل موصول ہوتی ہے ۔ آیا اگر موصول ہوئی اور ای میل میں نوکری کے حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہوں مثلا تنخواہ ، کام ،کردار تو اس کا صاف مطلب یہی ہوگا کہ یہ نوکری جعلی ہے کیونکہ کوئی بھی ادارہ بغیر کسی انٹرویو کے ان چیزوں کا تعین نہیں کرتا ہے ۔
 
-2 کئی جعلی ادارے اس طرح کی ملازمتوں میں پہلے کچھ رقم ڈیپوزٹ کی صورت میں جمع کروانے کا کہتے ہیں- اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہو تو سمجھ جائیں کہ نوکری جعلی ہے کیونکہ کوئی بھی حقیقی ادارہ کسی قسم کی کوئی رقم کسی ملازمت کے درخواست دہندہ سے وصول نہیں کرتا ہے ۔
 
-3 ای میل کے ذریعے دفتر کا بتایا گیا پتہ غلط ہوگا جس سے یہ بات واضح ہوجائے گی کہ نوکری کی پیشکش جعلی ہے اور آپ کو مزید اس نوکری کے پیچھے اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وقت پر ہی آپ اس جعلی نوکری کا شکار ہونے سے بچ جائیں گے۔
 
-4 اگر نوکری کی پیشکش میں آپ سے پہلے ہی مرحلے میں آپ کی ذاتی معلومات مانگی جائیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نوکری جعلی ہے کیونکہ کسی قسم کا بھی ادارہ پہلے ہی مرحلے میں آپ سے میل کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات وصول نہیں کرتا بلکہ shortlisted ہونے کے بعد ہی آپ سے کوئی ضروری اور ذاتی معلومات طلب کرے گا۔
 
-5 نوکری کی پیشکش کے لیے کمپنی کی جانب سے جو میل آپ کو موصول ہوتی ہے اگر وہ عام آئی ڈی سے ہوتی ہے تو وہ ملازمت جعلی ہے کیونکہ کوئی بھی کمپنی اگر آپ کو نوکری کے لیے میل کرتی ہے تو وہ میل آپ کو ادارے کی Official آئی ڈی سے موصول ہوگی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

While internet has helped job seekers find vacancies at the click of a button from anywhere, it has also made them more vulnerable to hackers. Here are eight ways to figure out whether the job offer you have just received is genuine or fake.