اماں بلیک ہول کسے کہتے ہیں؟آٹھ سالہ علی نے نیوز چینل پہ
نظریں جماتے ہوئے بے ساختہ سوال کیا۔۔۔جیا نے حیرانگی سے اپنے بیٹے کو
دیکھا اسے یقین نہیں آ رہا تھا کہ علی نیوز چینل کی اس نیوز پہ کوئی سوال
بھی پوچھ سکتا ہے۔جیا جسے نت نئی چیزیں سرچ کرنے کا ہمیشہ سے شوق رہا تھا
آج کل بلیک ہول پہ ہی ریسرچ کر رہی تھی۔۔۔۔بیٹے کے اس سوال پہ وہ بہت
ایکسائیٹا ئیڈ ہوئی،آخر بیٹا کس کا تھا،جیا خود کو داد دیئے بغیر نا رہ
سکی،بلیک ہول وہ سیارہ ہے جو اتنا طاقتور ہے کہ سب کچھ ہڑپ کر سکتا
ہے۔قیامت کا دوسرا نام بلیک ہول ہے اور قیامت کا دن جو دن بدن انسان کے
قریب آ رہا ہے۔بلیک ہول جیسے سیارے اسی دن کی یاد دہانی ہیں۔جیا نے مختصر
انداز میں سائنس کے اس سوال کو مذہب میں ضم کرتے ہوئے جواب دیا۔
|