آرٹیکل 6 کس پہ لگنا چاہیے؟

قومی اسمبلی آج کل دھواں دھار الزامات کا مرکز بنی ہوئی ہے،ان الزامات کی بارش اکثر اپوزیشن کی طرف سے ہوتی ہے بلکہ پہلے دن سے ھی اپوزیشن نے حکومت اور وزیراعظم کو سلیکٹڈ،نا جائز،نالائق اور نا اہل کے القابات دئیے۔عمران خان بطور وزیر اعظم خطاب کرنے آ ئیے تھے مگر اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی اور نشتر زنی کے بعد سخت جواب دے کر چلے گئے۔اور پلٹ کر صرف ایک بار ابھی نندن کو رہا کرنے آ ئیے تھے۔اپوزیشن کے نا مناسب رویے کی وجہ سے عمران خان نے اپنا منصوبہ بدل دیا ،اپوزیشن اسمبلی کا بزنس بند کروا کر خوشیاں منا رہی ھے۔جبکہ عمران خان جلسوں میں اپنی بڑھاس نکال رہے ہیں۔

اسمبلی میں آج کل ن کی بجائے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور دیگر رہنما زیادہ جو ش وخروش دکھا رہے ہیں۔یا ان کو کو شدید چوٹ لگی ہے یا پھر لگنے والی ہے۔جواب میں مراد سعید کو سن سن کر سب تھک گئے ہیں۔دوسرے الفاظ میں یہ کہنا درست ہوگا کہ اسمبلی آج کل"مزے"لے رہی ھے مگر یہ نہ ھو کہ مزے لیتے لیتے ٹرک کے نیچے نہ آ جائے۔! پھر سب سے زیادہ نقصان حزب اختلاف کا ھو گا خان صاحب ہر کام کے لئے بلکہ نئے الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں۔بات آ گے بڑھ گئی،پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عمران خان پر آ رٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کر دیا۔کہ عمران خان نے ایران میں اپنی ریاست کے خلاف بات کی۔اس پر آ پ ضرور بات کریں لیکن ایران اور انڈیا میں فرق رکھیں۔ایران سے ثقافتی،مذھبی اور تاریخی دوستانہ تعلقات قائم ھیں جن میں ایک خلیج آ چکی تھی۔یہ بھی سچ ہے کہ چند عناصر ایران کی سر زمین اور کچھ انتہا پسند ادھر سے ایران کے خلاف مصروف ہیں۔عمران خان کے اھم دورے سے پہلے پاسداران انقلاب کے سربراہ کو برطرف کرنا بھی کوسٹل ہائی وے کے ناخوشگوار واقعے کے بعد ایک بڑی وجہ بنا۔اس کا مطلب ہے کہ دونوں ملکوں کو احساس ھے کہ ایران،پاکستان کے تعلقات خراب کروانے والوں کو بے نقاب کیا گیا ہے،جو کہ یقیناً بھارت کا ایک حربہ یا پھر بین الاقوامی مخالف عناصر کی سازش کومزید موقع دینے بغیر بات آ گے بڑھائی گئی،شاہ جی کو احساس ھوتے ھوتے بات کہیں ایبٹ آباد میں امریکی حملے میں زرداری صاحب اور حسین حقانی کو پیشگی معلومات کی طرف نہ چلی جائے۔یا انڈین طیاروں کی غلط کامیابی کی خبر دینے والے بلاول کہ گلے نہ پڑھ جائے اور آ رٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ ادھر سے بھی نہ آجائے شاہ جی کو اس کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ قومی خزانے کو اربوں ڈالر نقصان پہنچانے پر زرداری صاحب اور میاں نواز شریف کے لیے بھی آ رٹیکل 6 کا مطالبہ نہ ھو نے لگے۔سیاست دانوں کا قصور ھی یہ ھے کہ وہ اسمبلی کی خود جڑیں کاٹتے رہتے ہیں اور جب وہ دھڑام سے زمین بوس ھوتی ھے تو آ ہ وبکا شروع کر دیتے ھیں۔ارٹیکل 6 لگانے کی کہانی دور جاکر نکلے گی جمہوریت کے سب سے بڑے بنیفشری خود اپوزیشن والے ھیں عمران خان کامی اور ڈوہر ھے ،کسی ماحول میں بھی اپنا کام پورا کر لے گا۔محترم شاہ جی اور اپوزیشن کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔کہیں صدارتی نظام کی بازگشت ریفرنڈم کے میدان میں اتر نہ آ ئے۔اپ وزیراعظم کو جگہ دیں،اپ کو بھی جگہ ملے گی۔کیس غلط ہوئے تو آ پ کی عزت اور وقار بڑھ جائے گا۔پارلیمنٹ اس وقت عضو معطل بنا دی گئی ہے ذاتیات کی جنگ کو عوام اب زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔اپ مہنگائی پہ بات کریں،معاشی پالیسی پر بات کریں وزیر آ پ کی مرضی سے نہیں لگ سکتے۔احتساب آ پ کی مرضی سے نہیں ھوسکتا۔پھر اپنی سپیس خود کیوں ختم کر رہے ہیں۔یہ نہ کہ جگہ ہی نہ بچے۔بلاول بھائی کو فلسفیانہ ٹوٹکے لکھ کہ دئیے جا رہے ھیں میاں نواز شریف صاحب لکھے ھوئے مواد کی زد میں آ چکے ہیں۔عمران خان کے دل میں بغض ھے یا محبت سب سامنے ھے۔اپ دس سال میں بلکہ 21 سال میں سندھ سے نقل کے رحجان کو ختم نہیں کر سکے جس سے ایک پوری نسل تباہ ھو چکی،یہ بھ غداری نہیں کیا؟ جان بوجھ کر سندھی لوگوں کو تعلیم اور ترقی سے محروم رکھنا بھی آ رٹیکل 6 کی زد میں آ ئیے گا،۔

Prof Khursheed Akhtar
About the Author: Prof Khursheed Akhtar Read More Articles by Prof Khursheed Akhtar: 89 Articles with 60985 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.