تھرکول سے بجلی کی پیداوار

وطن عزیز کے باسیوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے ادھ موا کر دیا ہے ہم مہنگی ترین بجلی غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعہ پیدا کر رہے ہیں اور بھاری بلوں کا بوجھ بھی عوام پر ہی پڑتا ہے رب کائنات نے پاکستان کو قدرتی خزانوں سے نوازا ہے یہی دیکھ لیجئے کہ تھر کے 21 ہزار مربع کلومیٹر رقبے میں سے 9300 مربع کلومیٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے یہاں پایا جانے والا 175 ارب ٹن کوئلہ دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے تھر کول کے اس یونٹ کے فعال ہونے سے 1 ارب 60کروڑ ڈالر کے غیرملکی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے ملک میں کوئلے کا کتنا بڑا ذخیرہ موجود ہے جو سو سال تک ختم نہ ہو اس سے ہم بجلی کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں یہاں صرف باربی کیو کوئلے سے تیار کرنے پر ہی اکتفا کر لیا جاتا ہے کتنی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ذرا سوچئے !


 

Hammad Ali
About the Author: Hammad Ali Read More Articles by Hammad Ali: 5 Articles with 4280 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.